ملک کی آزادی کے وقت انگریزوں کی دلالی کرنے والے آج ہمیں وطن پرستی سیکھا رہے ہیں : فرحاد حکیم
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی7/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آئندہ دس فروری کو ریاست میں چوتھے مرحلے کا ووٹنگ ہے ۔ اسکے لئے زوردار طریقے سے تشہیری مہم جاری ہے ۔ ہگلی ضلع باقی دس سیٹوں کا انتخاب بھی دس اپریل کو ہے ۔ اسی سلسلے میں چاپدانی اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ارندم گوئن اپنی پوری طاقت جھونک دیئے ہیں ۔ انکے انتخابی تشہیری مہم میں مقامی ایم پی سے لیکر میونسپلٹی کے سابق چئیرمین نائب چئیرمین سے لیکر سابق شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم بھی میدان میں اتر گئے ہیں ۔ گزشتہ کل چاپدانی میونسپلٹی کے تحت انگس میدان میں ایک انتخابی جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر فرحاد حکیم بھی شامل ہوئے ۔ انکے علاوہ اس تقریب میں امیدوار ارندم گوئن ، چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا ، سابق نائب چئیرمین ونے کمار کے علاوہ کئی سابق کونسلر بھی شرکت کئے ۔ ارندم گوئن کی کامیابی کی حمایت میں تقریر کرتے ہوئے سریش مشرا نے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکر کامیاب بنانے کی گزارش کئے ۔ ساتھ ہی گزشتہ دس برسوں سے ممتا بنرجی اور ترنمول کے جانب سے کی گئی ترقیاتی کاموں کو باری باری سے گنوایا اور کہا کہ جو ترقیاتی کام بنگال میں ہوئے ہیں ۔ جسطرح سے بچے کے پیدا ہونے سے لیکر تعلیم شادی اور آخری رسومات تک کی سہولیات مہیا کی جاتی ہے ۔ اسکی مثال کسی دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملے گی ۔ اس کے باوجود بھی اگر کسی کو لگتا ہےکہ ہم سے بہتر کوئی دوسری جماعت آپ کو سہولیات فراہم کرسکتی ہےتو بےشک آپ فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ آج سائیکل سے لیکر کنیاشری ، سواستھ ساتھی ، سبز ساتھی ، کھاد شری جیسے اسکیموں کے تحت لوگوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہے ۔ ممتا بنرجی کی ان اسکیموں کو بیرونی ممالک تسلیم کرتے ہوئے بہت سارے اعزاز سے سرفراز کئے ہیں ۔ اس تقریب میں امیدوار ارندم گوئن بھی لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے اپنی قیمتی ووٹوں سے کامیاب کرنے کا گزارش کیا ۔ آخر میں فرحاد حکیم نے اپنی تقریر میں مرکزی حکومت پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا کہ آج دیش بھکتی کی راگ الاپنے والے ملک کو فروخت کرنے میں لگے ہیں اور دوسروں کو دیش بھکتی وطن پرستی کا سبق سیکھارہے ہیں ۔ ملک کی آزادی کی لڑائی کے دوران انگریزوں کی دلالی کرنے والے وطن پرستی وطن سے محبت کرنے کا سلیقہ سیکھا رہے ہیں ۔ اگر وقت رہتے انہیں ملک کی حکمرانی سے بےدخل نہیں کیا گیا تو ابھی ملک کا آدھا حصہ فروخت کئے ہیں کل تما ملک بیچ دینگے اور پھر سے لوگوں کو غلام بنا دینگے ۔ یہ لوگ ملک کی جائداد ہی نہیں قومی یکجہتی کو بھی بڑا نقصان پہونچایا ہے ۔ انکے انتخابی مدعے میں ذات دھرم مزہب کے درمیان نفرت مندر مسجد پاکستان اس دوسرا کوئی بات نہیں یہ وہی کام کررہے ہیں جو انگریزوں نے کیا تھا پھوٹ ڈالو حکومت کرو ۔ آج بنگال فتح کرنے کا خواب دیکھتے ہوئے ایک دفعہ پھر سے لوگوں کو لبھانے کےلئے وعدوں کی جھڑیاں لگارہے ہیں ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس کی بات کررہے ہیں ۔ مگر انکے انتخابی منشور میں اقلیتوں کےلئے کوئی جگہ نہیں ملی ہے ۔ یہ کیسا سب کا ساتھ ہے ؟ فرحاد حکیم نے اور کہا کہ بی جے پی کو اس انتخاب میں اسکی اوقات بتا دینی ہے اور ایک بھی ووٹ نہیں دینا ہے ۔ حالات ایسا بنانا ہےکہ بی جے پی امیدوار کا ضمانت ضبط ہوجائے اور ترنمول امیدوار ارندم گوئن کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب بناتے ہوئے ممتا بنرجی کی ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی چاہے جو بھی کرلے ممتا بنرجی کی حکومت تیسری دفعہ بھی بننے جارہی ہے وہ بھی دو سو سے زائد سیٹوں کے ساتھ ۔
Comments
Post a Comment