ترنمول دو سو سے زائد سیٹ حاصل کرکے تیسری دفعہ بھی حکومت بنائے گی بنگال کے عوام بی جے پی کو دفن کردینگے : زاہد حسن خان
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی3/اپریل ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال اسمبلی انتخاب 2021 کا ووٹنگ شروع ہے ۔ اب تک دو مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوگئی ہے ۔ تیسرے مرحلے کا ووٹنگ آئندہ 6 اپریل کو ہے ۔ اس دن ہگلی ضلع کے بھی آٹھ سیٹوں جنگی پاڑہ ، ہری پال ، دھنیا کھالی ، تارکیشور ، پرسوڑا ، آرم باغ ، گوگھاٹ اور کھانا کل سیٹ پر ووٹنگ ہوناہے اس باقی ہگلی ضلع کے بارہ سیٹوں پر ووٹنگ آئندہ دس اپریل کو ہوگی ۔ اسکے لئے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طریقے سے انتخابی مہم میں لگے ہوئے ہیں ۔ گزشتہ کل رشڑا میونسپلٹی کے تحت ایک نمبر وارڈ سے لیکر چھ نمبر وارڈ کے مختلف علاقوں میں سابق چئیرمین زاہد حسن خان اور ترنمول چھاتر رہنماء پپو خان کے رہنمائی میں میتری پتھ سے جلوس نکالی گئی ۔ یہ جلوس گوالہ پاڑہ ، آر کے روڈ ، رادھا رمن لال روڈ ، گاندھی سڑک ، آر این ساؤ روڈ ، باٹاگلی سے جی ٹی روڈ سندھیا بازار ، این ایس روڈ ، پارس سنگھ روڈ ، جودھن سنگھ روڈ سے ہوتے ہوئے انجمن روڈ سے واپس میتری پتھ پر رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب جلسے کا اختتام ہوا ۔ اس جلسے میں پانچ ہزار سے زائد ترنمول کارکنان و حامی شریک ہوئے ۔ ایک نمبر وارڈ سے لیکر چھ نمبر وارڈ تک پورا علاقہ کھیلا ہوبے کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ اس جلوس میں خواتین کارکنان کی بھی تعداد اچھی خاصی دیکھی گئی ۔ یہ جلسہ شیرامپور اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ڈاکٹر سدپتو رائے کے حمایت میں نکالی گئی تھی ۔ ساتھ ہی لوگوں نے یہ بھی نعرہ لگایا کہ مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ ۔ رشڑا میونسپلٹی کےسابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا کہ مغربی بنگال کی فضاء کو پرامن بنائے رکھنا ہے تو ممتا بنرجی کی ہاتھوں کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ بی جے پی نفاق پھیلانے والی جماعت ہے ۔ اس سے دور رہنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ مغربی بنگال کے عوام بی جے پی کلچر کو کبھی قبول نہیں کریں گے اور اسی انتخاب میں بی جے پی کو بنگال کے عوام دفن کر دینگے ۔ ترنمول دو سو سے زائد سیٹوں سے کامیابی حاصل کرے گی اور تیسری دفعہ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ بنیں گی ۔
Comments
Post a Comment