سابق وزیر خزانہ یشونت سہنا ہگلی ضلع کے کئی حلقوں میں انتخابی مہم میں شامل ہوئے اور کہا کہ ترنمول کی پوری اکثریت کےساتھ حکومت بنے گی
ہگلی3/اپریل ( محمد شبیب عالم ) سابقہ بی جے پی حکومت میں وزیر خزانہ رہ چکے یشونت سنہا اپنی پارٹی سے بغاوت کرکے اسی سال گزشتہ 13 مارچ کو ترنمول کانگریس کا پرچم تھامے تھے اور اسی دن سے ترنمول کے حق میں میدان میں اتر گئے ۔ جب سے اسمبلی انتخاب کا اعلان ہوا ۔ امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی وہ انکی حمایت میں جلسہ جلوسوں میں شامل ہوکر ممتا بنرجی کی کامیابی کےلئے ووٹ مانگنا شروع کردیئے ۔ گزشتہ کل ہگلی ضلع کے پہلے سپتو گرام کے امیدوار تپن داس گپتا کے حمایت میں تریوینی میں ایک جلسہ میں شامل ہوئے وہاں لوگوں سے تپن داس گپتا کو تیسری بار بھی کامیابی کےلئے گزارش کئے ۔ تپن داس گپتا بھی انہیں اپنے جلسہ میں شامل ہونے سے خوشی کا اظہار کیا ۔ اسکے یشونت سہنا شیرامپور اسمبلی حلقہ کے ترنمول امیدوار ڈاکٹر سدپتو رائے کی حمایت میں رشڑا میونسپلٹی کے تحت 9 نمبر وارڈ میں واقع پننو بابو میدان میں ایک انتخابی جلسہ میں شامل ہوئے ۔ اس جلسے میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا کے علاوہ اوشا دیوی شاہ ، پرکاش شاہ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ وہیں ڈاکٹر سدپتو رائے اس جلسہ میں اپنی تقریر کے دوران یشونت سنہا کےلئے خوشی کا اظہار کیا ۔ ان دونوں جلسوں میں ممتا بنرجی کی جانب سے گزشتہ دس برسوں کی ترقیاتی کاموں کو گنواتے ہوئے لوگوں سے تیسری دفعہ بھی ممتا بنرجی کی حکومت قائم کرنے کی گزارش کیا ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو ایک ایک کرکے عوام کے درمیان رکھا گیا ۔ یشونت سنہا نے کہا کہ بی جے پی چاہے جتنی ہاتھ پیر مار لے ممتا بنرجی کی تیسری بار بھی حکومت بننے جارہی ہےاور وہ بھی پوری اکثریت کےساتھ ۔ انہوں نے اور کہا کہ بنگال میں بی جے پی کا کہیں وجود نہیں رہےگا ۔ بنگال کے لوگ بی جے پی کی حرکت کو کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ بی جے پی صرف نفرت کی سیاست جانتی ہےمگر بنگال کے عوام انکے جھانسے میں آنے والے نہیں ہیں ۔
Comments
Post a Comment