میں رائل بنگال ٹائگر ہوں ایک ہی پیر سے فتح کرلونگی بنگال : متما بنرجی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی5/اپریل ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے چنسورہ اسمبلی کے امیدوار اسیت مجمدار کے حمایت میں دیبانندو پور گرام پنچایت کے صاحب بگان ، چنڈی تلہ کی امیدوار سواتی کھندوکار کی حمایت میں جنگل پاڑہ میدان میں اور اترپاڑہ سے ترنمول کے امیدوار کنچن ملک کے حمایت میں کون نگر کے الکالی میدان میں ممتا بنرجی عوامی جلسہ کی ۔ جہاں لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا ۔ تیسری مرحلے کے انتخاب سے ایک روز قبل ہگلی ضلع میں ممتا بنرجی ایک دفعہ پھر سے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئی بولی کہ بنگال کو گجرات آخری سانس تک بنانے نہیں دونگی ۔ ساتھ ہی اور کہا کہ میں رائل بنگال ٹائگر ہوں ایک پاؤں سے ہی بنگال فتح کرونگی ۔ انہوں نے کچھ ترنمول لیڈران کے پارٹی چھوڑنے کو لیکر بولی کہ کیا بی جے پی کے پاس خود کے رہنماء نہیں ہیں جو ترنمول کے رہنماؤں کو توڑ کر اپنا امیدوار کھڑا کئے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی پر اور وار کرتے ہوئے بولی کہ بی جے پی ایسے پیسے بہا رہی ہے جیسے نل سے پانی بہتاہے ۔ اس دوران ممتا بنرجی نے مودی اور شاہ کا نام لئے بغیر کہی کہ ٹھیک سے سونار بنگلہ بول نہیں سکتے اور بنگال پر حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ ممتا بنرجی آج تینوں جلسے میں بنگال میں تیسری دفعہ حکومت قائم کرنے کے بعد کی ترقیاتی کاموں کا یقین دہانی کروائی ۔ تعلیمی شعبے سے لیکر نوکری تجارت کے معاملے میں جو لائحہ عمل تیار کی ہیں اسکے متعلق لوگوں کو یقین دہانی کروائی ۔ ساتھ ہی گزشتہ دس برسوں میں جو ترقیاتی کام انجام دی ہیں اس پر بھی روشنی ڈالی
Comments
Post a Comment