موٹرسائیکل پر سوار ہوکر خاتون راہگیروں کو لوٹنے کی واردات سے چندن نگر پولیس سرگرم دو گرفتار 


 

 
ہگلی18/اپریل ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں عام لوگوں کی پریشانی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مہنگائی بےروزگاری سے لوگ تنگ ہیں ہی وہیں گزشتہ دو ماہ سے انتخابی سرگرمیوں سے بھی خاصے پریشان تھے ۔  ہگلی ضلع میں یہ انتخابی مسئلہ ابھی ختم ہی ہوا تھا کہ اب ایک دفعہ پھر سے کورونا کا خوف جینا مشکل کر رکھاہے ۔  وہیں کچھ دنوں سے چندن نگر کے علاقے میں راہگیروں کو خصوصی طور پر خواتین کو راہ چلتے انکے پرس تھیلا چھیننے لوٹنے کا واردات پیش آیا ہے ۔  تھانے میں شکایت کی گئی ہے ۔ بتایا گیا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار راستے کنارے کھڑی عورتوں کے پرس بیگ تھیلے چھین کر فرار کا معاملہ پیش آیا ہے ۔  شکایت ملنے کے بعد پولیس چوکسی برتتے دیکھائی تو دی مگر ان چوروں لٹیروں  کو پکڑنے میں ناکام رہی وجہ تھانے میں پولیس کی عدم دستیابی کافی  تعداد میں پولیس انتخابی ڈیوٹی پر ہیں ۔   گزشتہ کل چندن نگر کہ ناروا علاقے ایک اور ایسا ہی واردات پیش آیا ۔ راستے کنارے ایک خاتون کھڑی تھی کہ اتنے میں موٹر سائیکل پر سوار دو لوگ آئے اور بیگ چھین کر فرار ہوگئے ۔ اس وقت وہ خاتون کافی کوشش کی انکا پیچھا کرنے کی مگر ناکام رہی ۔  اسکی شکایت چندن نگر تھانے میں درج کرائی ۔ یہ شکایت پاکر پولیس اور حرکت میں آگئی ۔ چندن نگر تھانہ کے دو پولیس افسر سبھاشس داس اور اتانو ماجھی ہنگامی صورتحال میں تلاشی مہم شروع کردیا ۔ کئی علاقوں میں لٹیروں کو تلاش کیا جب کہیں سے انکی شناخت نہیں ملی ۔ تب cctv کا سہارا لیا اور دیکھا کہ اس خاتون س بیگ چھین کر کیسے فرار ہورہے ہیں ۔ بہت حد تک انکی پہچان کرنے میں پولیس کامیاب ہوگئی اور رات گزرنے سے قبل ہی موٹر سائیکل سمیت ان دونوں چوروں کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق سوجوکی کمپنی کی موٹر سائیکل کے ساتھ چندن نگر کے ہی علاقے کا رہنے والا پرسون پاترا عرف راجو اور بھدریشور سبھاس پلی کے علاقے کا رہنے والا باپی منڈل عرف لیٹن کو گرفتار کی ہے ۔ ان دونوں نے جرم قبول بھی کیا ہے ۔  اسکے بعد ان دونوں کو چندن نگر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے چودہ دنوں کے لئے جیل حراست میں رکھنے کا حکم سنایا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا