سدپتو بلا مقابلہ چوتھی بار کامیاب ہونے جارہے ہیں شیرامپور میں بی جے پی کہیں نہیں : وجے ساگر مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی یکم/ اپریل ( محمد شبیب عالم ) شیرامپور اسمبلی حلقہ سے چوتھی دفعہ ترنمول کانگریس کی ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ڈاکٹر سدپتو رائے کی کامیابی یقینی بتائی جارہی ہے ۔ آج ڈاکٹر سدپتو رائے کے حمایت میں شیرامپور ایک طرف کلیان بنرجی انتخابی جلوس نکالے تھے تو وہیں ۔ رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا بھی لگاتار کئی وارڈوں میں عوامی جلسہ کرتے نظر آرہے ہیں ۔ گزشتہ کل رات 18اور 19نمبر وارڈ میں ایک عظیم الشان روڈ شو کیا ۔ اس روڈ شو میں ترنمول کے سیکڑوں کارکنان و حامی بھی شامل ہوئے ۔ ڈاکٹر سدپتو رائے روڈ شو کے دوران لوگوں سے دونوں ہاتھ جوڑے چوتھی بار بھی کامیابی کی گزارش کرتے نظر آئے ۔ انکے پیچھے حامیوں نے کھیلا ہوبے کے گانے پر جھومتے نظر آئے ۔ اس جلوس میں وجے ساگر کے علاوہ pwd کے چئیرمین چندر منی سنگھ بھی شامل تھے ۔ جلوس کے دوران سبھی ترنمول رہنماؤں نے لوگوں سے گزارش کیا کہ برائے مہربانی ہمارے امیدوار سکھ دکھ کے ساتھی ڈاکٹر سدپتو رائے کو ایک دفعہ پھر سے اپنی قیمتوں ووٹوں سے کامیاب بنائیں اور ممتا بنرجی کی ہاتھ کو مضبوط کریں ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان بھی سدپتو رائے کی کامیابی میں کوئی بھی کسر نہیں چھوڑنا چاہتے ہیں ۔ انکے ساتھ انکے صاحب زادے اپو خان بھی زی توڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں اور لگاتار انتخابی مہم چلا رہے ہیں ۔ زاہد حسن خان کے مطابق جمعہ کی شام انکے وارڈ میں بھی ایک بڑا جلوس نکالیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ڈاکٹر سدپتو رائے چوتھی دفعہ بھی کامیاب ہونگے ۔ وہیں وجے ساگر مشرا نے کہا کہ سدپتو رائے بلا مقابلہ کامیابی درج کریں گے ۔ رشڑا میں بی جے پی ضمانت بھی نہیں بچا پائے گی ۔
Comments
Post a Comment