کورونا بحران کے دوران بھی بنگال میں ترقیاتی کام شباب پر ، بی جے پی مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے میں مصروف : سریش مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی6/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی لاک ڈاؤن اور کورونا بحران میں اپنے ترقیاتی کام سے پیچھے نہیں ہٹی ہے ۔ گزشتہ سات ماہ کے درمیان راستوں کی پختہ ڈھلائی سے لیکر ہائی ڈرین اور راستوں کی مرمت میں لگاتار سرگرم چاپدانی میونسپلٹی کو دیکھا گیا ۔
گزشتہ سات ماہ سے کورونا وباء کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے عام لوگوں کی زندگی کو مفلوج کردیا ہے ۔ نہ جانے کتنے لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی نوکریاں تک گنواں بیٹھے ہیں ۔ لاک ڈاؤن کے وجہ سے ریاستی حکومت بلدیاتی انتخاب تک نہیں کراپائی ہے ۔ جسکی وجہ سے تمام میونسپلٹیوں کے بورڈ کا معیاد بھی ختم ہوچکا ہے ۔ ایسے میں علاقائی ترقیاتی کام میں دشواریاں ہو سکتی تھی ۔ مگر ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی حکمت عملی سے ایک دن کے لئے بھی میونسپلٹی کے تحت ترقیاتی کام میں رخنہ نہیں آیا ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر پرانے بورڈ کے ممبران کو شامل کرکے ایڈمنسٹریٹو بورڈ تشکیل دے دی گئی ہےاور اسی کے تحت تمام میونسپلٹی کے علاقے میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ اس دوران چاپدانی میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کو سرگرم دیکھا گیا ۔ وہ کورونا وباء کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کے درمیان خود سامنے رکھا ۔ ایک خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ جو ذمہ واری لوگوں نے مجھے دیا ہے ۔ اس کو نبھانا میرا فرض ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ چاپدانی میں پانی کا مسئلہ کہہ سکتا ہوں کہ مکمل طور پر حل ہوچکا ہے ۔ کچھ دشواریاں اگر ہوبھی رہی ہے تو بہت جلد اسے بھی ختم کردی جائے گی ۔ اس لئے کہ کئی وارڈوں میں پانی ٹنکی تیار کیا جارہا ہے ۔ تمام کام اسی فیصد مکمل ہو چکاہے ۔ باقی کا کام بھی جلد ہی پورا ہوجائے گا ۔ اسکے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے تمام وارڈوں کے بیشتر راستوں کو پختہ ڈھلائی کردیا گیا ہے ۔ کچھ ادھورے جو رہ گئے تھے ۔ انکا کام جاری ہے ۔ بیدیاباٹی اسٹیشن جانے کےلئے اندر کا راستہ نہایت ہی خراب تھا ۔ اسکا کام بھی جاری ہے ۔ اسکے علاوہ بی ایم روڈ میں بھی سترہ فٹ چوڑا راستے کا پختہ گیارہ انچ کی ڈھلائی اور ہائی ڈرین کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے ۔ اسی طرح سے اوما شنکر روڈ کا بھی پختہ ڈھلائی کا اور ڈرین کا کام جاری ہے ۔ پانچ نمبر وارڈ میں بگھوا تالاب موڑ سے لیکر بیدیاباٹی تین نمبر پلیٹ فارم کی جانب جانے والا چوڑے راستے کی پختہ ڈھلائی کا کام جاری ہے ۔ امید کی جارہی ہےکہ لوکل ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہونے سے قبل راستے کا کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ سریش مشرا نے اور بتایا کہ ہرسال چھٹ پوجا کے مدنظر گھاٹ مرمت کیا جاتا ہے ۔ اس سال بھی چاپدانی میونسپلٹی کے تحت گھاٹ کی سیڑھیوں کو بنانے کا کام شروع کردی گئی ہے ۔ ساتھ ہی گھاٹوں کی صاف صفائی بھی کی جارہی ہے ۔ جن میں اندرا میدان گھاٹ ، شیام سندر گھاٹ ، روندر منچ گھاٹ اور منجوشری گھاٹ شامل ہیں ۔ ان سے پوچھا گیا کہ میونسپلٹی انتخاب کب ہونا ہے ابھی کچھ پتہ بھی نہیں ہے پھر بھی ترقیاتی کام اتنی تیزی کے ساتھ آخر کیوں ۔ اس پر انہوں نے کہا کہ انتخاب اپنی جگہ ہے اور کام اپنی جگہ یہاں کے عوام مجھے انتخاب کرکے پہلے سے رکھے ہیں ۔ تو مجھے تو کام کرنا ہوگا اور رہی بات انتخاب کی تو یہ محاذی دور میں ہوا کرتا تھا کہ انتخاب آنے پر کونسلر کام کرتے تھے ۔ مغربی بنگال میں جب سے ممتابنرجی کی حکومت قائم ہوئی ہے ۔ تب سے لگاتار ترقیاتی کام ہورہے ہیں ۔ اس سے قبل اس قسم کی مثال دیکھنے کو نہیں ملی ۔ ان سے پوچھا گیا کہ بی جے پی تو ابھی سے ہی سیاسی اپنی سیاسی مہم کا آغاز کرچکی ہے اور دعویٰ بھی کررہی ہےکہ دوتہائی سیٹوں سے کامیاب ہوگی اور ممتا حکومت کا خاتمہ ہوگا ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی ابھی بھی خواب خرگوش میں جی رہی ہے ۔ انہیں تو بہار کے ووٹروں نے کچھ حد تک جھلک دیکھا ہی دیئے ہیں اور دس تاریخ کو نتیجہ بھی آجائے گا ۔ اور کہہ رہے ہیں بنگال فتح کرنے کے لئے تو وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ بہار انتخاب کے دوران مذہبی بنیاد پر ووٹ مانگنے کے منصوبے کو اکھاڑ پھینکا ہے ۔ مودی جی مغربی بنگال میں کس مدعے پر ووٹ مانگیں گے؟ اور مغربی بنگال کے لوگ مذہبی بھید بھاؤ ذات دھرم کے نام پر نفرت پھیلانے اور ووٹ مانگنے والوں کو کبھی قبول نہیں کرینگے ۔

Comments
Post a Comment