پچاس ہزار دیکر ممتا ہندوؤں کو خوش کی ہیں تو بی جے پی رام مندر کی تعمیری کاروائی کرکے کس کو خوش کررہی ہے : سریش مشرا

 
 

ہگلی7/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چاپدانی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں آج پختہ راستے کا افتتاحی تقریب میں بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا کا بی جے پی کے خلاف سخت تیور دیکھا گیا ۔  اس وارڈ کا کاؤنسلر کانگریس کے ہیں ۔ جنکا نام دروگا راج بھر ہے ۔ انہوں نے آج پختہ راستے کا افتتاح سریش مشرا کے ہاتھوں کروایا جو ترنمول کانگریس کے رہنماء ہیں اور سابق چئرمین ہیں چاپدانی میونسپلٹی کے ۔ لیکن اسکے باوجود بھی دروگا راج بھر نے سیدھے لفظوں میں کہا کہ ریاست میں حکومت ترنمول کی اور میونسپلٹی بورڈ بھی ترنمول کا اور انکے دستخط کے بغیر ترقیاتی کام ممکن نہیں ہے ۔ تو یہ بات مجھے کہنے میں کس بات کی شرمندگی ۔    ادھر سریش مشرا ربن کاٹ کر راستے کا افتتاح کیا اور علاقے میں ترقیاتی کام دیکھتے ہوئے ایک چکر لگایا ۔ اسکے بعد انہیں کچھ بولنے کےلئے کہا گیا ۔ سریش مشرا مائک پکڑتے ہی کہنے لگے کہ ہمارے کچھ اپنے کاؤنسلر ترقیاتی کام کے متعلق میرا نام لینے میں شرمندگی محسوس کرتے ہیں ۔ مگر دروگا راج بھر کھلے دل سے ممتابنرجی کی ترقیاتی کام کو سراہا ۔    اس دوران سریش مشرا کہنے لگے کہ آج کچھ لوگ ممتابنرجی کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور کہتے پھرتے ہیں کہ یہ ہاؤسنگ اسکیم وزیراعظم کی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں کہ اولڈ ایج پینشن بھی مرکزی حکومت دیتی ہے ۔  لیکن انہیں میں بتانا چاہونگا کہ گھر تعمیر کےلئے جو ساڑھے تین لاکھ روپئے دی جاتی ہے ۔ اس میں مرکزی حکومت صرف ایک لاکھ چالیس ہزار روپئے دیتی ہے اور باقی رقم ممتا بنرجی دیتی ہیں ۔  اسکے علاوہ بزرگوں کو پینشن جو ایک ہزار روپئے دیئے جاتے ہیں ۔ اس میں مرکزی حکومت کی جانب سے صرف دو سوروپئے ملتے ہیں اور باقی کے آٹھ سو روپئے ممتا حکومت دیتی ہے ۔   اتنا ہی نہیں کچھ اکثریتی طبقہ کے لوگوں کی شکایت ہےکہ ممتا اقلیت نواز ہیں ۔ صرف اقلیتوں کا کام کرتی ہیں ۔ تو میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا سائیکل انہیں ملا تو آپکو نہیں ملی ۔ مرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کےلئے کیا اقلیتوں کو ہی دو ہزار روپئے ملتے ہیں ؟ آپکو نہیں ؟ بچیوں کی شادی کےلئے پچیس ہزار کیا ایک ہی مذہب کے بیٹیوں کو ملتی ہے ؟ اسکے علاوہ بچیوں کے اعلیٰ تعلیم کےلئے امدادی رقم صرف اقلیتی طبقے کے بچیوں کو دی جاتی ہے  ؟ کیوں اسطرح کی فضول کی باتیں کرتے ہیں ۔  کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہنا شروع کردیا ہےکہ ممتابنرجی درگا پوجا کا تہوار کے لئے پچاس ہزار روپیہ دیکر اکثریت طبقہ کو خوش کی ہیں اس لئے کہ آئندہ سال الیکشن ہونے والا ہے ۔ تو ان لوگوں سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ یوپی میں رامندر کی تعمیری کاروائی کرکے بی جے پی کس کو خوش کرنا چاہتی ہے ؟   سریش مشرا یہیں نہیں رکے انہوں نے اور کہا کہ خود کو اکثریت پسند کہنے والے درگاپوجا کےلئے رقم دینے کے خلاف عدالت کا رخ کئے تھے ۔ لیکن اگر ممتابنرجی جب یہ کہتیں کہ پوجا نہیں کرنا ہوگا تو یہی لوگ راستے پر اترکر ممتابنرجی کے خلاف مظاہرہ کرنے لگتے ۔   سریش مشرا چاپدانی میں ترقیاتی کام کو گنواتے ہوئے کہا کہ یہاں بھی چند اقلیتی طبقے کے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ سریش کومونل ہے ۔ صرف اکثریتی طبقے کے لوگوں کا کام کرتا ہے ۔ تو میں ان سے گزارش کرونگا کہ وہ کبھی بھی میونسپلٹی میں آئیں اور دونوں مذاہب کے علاقوں میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے لیں ۔ میں دعوے کے ساتھ کہوں گاکہ ترازو کا پلڑا دونوں برابر ہوگا ۔  آخر میں انہوں نے ایک کچھ اس انداز میں اپنی تقریر ختم کیا کہ " جو میری فکر کرتے ہیں میں انکا فکر کرتا ہوں اور جو میری فکر نہیں کرتے میں انکا ذکر تک نہیں کرتا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا