آدی سپتو گرام اسمبلی کے تحت پولوا میں زرعی قانون کی حمایت میں لگے بینر پھاڑنے کو لیکر ترنمول اور بی جے پی میں جھڑپ دو زخمی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی17/نومبر ( محمد شبیب عالم ) ایک طرف مرکزی حکومت کی جانب سے نافد کی زرعی قانون کے خلاف ملک بھر میں جہاں کانگریس پارٹی مخالفت میں اتری ہوئی ہے ۔ وہیں دوسری جانب مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس بھی لگاتار بی جے پی کی اس کسان و عوام مخالف قانون کے خلاف لگاتار احتجاجی مظاہرہ کررہی ہے ۔ مگر اس مخالفت کا اثر بی جے پی پر ذراسی بھی دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے ۔ بلکہ بلکل اس مخالفت کے برعکس یعنی زرعی قانون کی حمایت میں جگہ جگہ جلسہ جلوس و ریلیاں کررہی ہے ۔ مختلف گلی محلوں شاہراہوں سڑکوں کے کنارے پوسٹرس بینر لگاکر یہ ثابت کرنے میں لگی ہےکہ یہ مخالف قانون نہیں ہے ۔ بلکہ زرعی حمایتی قانون ہے ۔ کچھ اسی طرح کا واقعہ ہگلی ضلع آدی سپتو گرام اسمبلی حلقہ میں بھی دیکھا گیا جہاں رینیر پاڑہ علاقے میں بی جے پی کے جانب سے پوسٹر لگایا گیا تھا ۔ اسکے علاوہ اور بھی کئی علاقوں میں اس قسم کا بینر لگے دیکھا گیا ۔ لیکن گزشتہ رات بینر پر کسی نے چھوری چلاکر بینر کو پھاڑ دیا ہے ۔ لیکن اسکا الزام ترنمول کانگریس پر لگایا جارہا ہے ۔ بینر پھاڑے جانے کے خلاف بی جے پی والوں نے پولوا تھانے میں تحری شکایت کئے ۔ بی جے پی والوں نے ترنمول کانگریس کے خلاف الزام لگایا کہ تھانے میں شکایت کرکے واپس لوٹتے وقت راستے میں ترنمول کے کچھ لوگوں نے بی جے پی والوں پر حملہ کردیا ۔ لوہے کی سلاخوں لاٹھیوں سے ان پر حملہ کیا ۔ اسکے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان جمکر جھڑپیں ہوئی ۔ جس میں بی جے پی کے دو حامی شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ انکے سر پر گہری چوٹیں آئی ۔ انہیں زخمی حالت میں پہلے موگرا گرامین اسپتال میں لے جایا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے انکی حالت دیکھتے ہوئے ۔ چنسورہ امام باڑہ صدر اسپتال میں منتقل کردیا ۔ ان زخمیوں کا نام شانتوباؤل داس اور کھوکن اس بتایا جارہا ہے ۔ آج دن کو گیارہ بجے انکی عیادت کےلئے ہگلی ضلع بی جے پی کے نائب صدر کلیان بلیل ، ہگلی ضلع ہیلتھ سیل کے کنوینر روبن گھوش ، آدی سپتو گرام منڈل کے صدر سوم ناتھ موئترا اور دیگر رہنماء چنسور امام باڑہ اسپتال پہونچے ۔ وہاں زخمیوں کو دیکھنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ترنمول کی سیاسی زمین اکھڑتی جارہی ہے اور اسی لئے آئے دن بی جے پی کارکنان و حامیوں پر حملہ کرکے دباؤ بنانا چاہتی ہے ۔ مگر پھر بھی اسطرح سے حملہ کرکے بی جے پی کو روکنا ممکن نہیں ہوگا ۔ بی جے پی اپنے مقصد میں کامیاب ہوتی آرہی ہےاور آئندہ مغربی بنگال اسمبلی انتخاب میں کامیابی بی جے پی کو ملےگی ۔ بی جے پی والوں نے اور کہا کہ پولوا تھانے میں پولیس سے گزارش کی گئی ہےکہ قصوروار کو جلد سے جلد گرفتار کریں اور سخت قانونی کاروائی کریں ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی والوں پر ترنمول کا حملہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ پھر بھی ہماری لڑائی جاری رہے گی ۔ آئندہ ہم ضلعی سطح پر مظاہرے پر اتریں گے ۔
Comments
Post a Comment