چنسورہ قتل معاملہ : وشنو مال کا کٹا ہوا سر برآمد تو ہوا مگر لگ گیا پورا ایک ماہ ، ڈی این اے ٹیسٹ کی جائے گی : ڈی سی تتھا گتا باسو


 

            ہگلی11/نومبر ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کا بدنام زمانہ وشال داس کی چوبیس پر گنہ میں گرفتاری کے بعد چندن نگر پولیس اسے اپنے قبضے میں لے چکی ہے ۔ گزشتہ کل عدالت میں پیشی کے بعد چودہ دنوں کے لئے اسے پولیس حراست میں لینے کے بعد چندن نگر پولیس وشنو مال کے کٹے ہوئے سر کی تلاشی دوبارہ شروع کردی ۔ اور گھنٹوں تلاشی کے بعد آخر میں وشال داس نے بتایا کہ اس نے وشنو کا سر کاٹ کر بیدیاباٹی اور ھدریشور کے درمیان ایک کھائی میں اسکا سر پھینکا ہے ۔ پولیس کٹا ہوا سر پانے میں کامیاب ہوگئی ۔ مگر پورے ایک ماہ کا وقت لگ گیا ۔  آج اس معاملے میں چندن نگر کے ڈی سی تتھاگتا باسو نے پریس میٹ کرکے صحافیوں کو بتایا کہ کٹا ہوا سر تو برآمد کیا گیا ہے ۔ مگر اسکی ڈی این اے جانچ کرنے کے بعد ہی پتہ چل پائے گاکہ یہ سر اسی وشنو مال کی ہے ۔ جسے دس اکتوبر کو وشال داس گھر سے بلاکر لے گیا تھا اور پانچ دنوں بعد وشنو مال کا کسی علاقے سے پیر تو کسی دوسرے علاقے سے ہاتھ تو کہیں کسی اور علاقے سے جسم کا دیگر حصہ برآمد کیا گیا تھا ۔  بتایا جاتا ہےکہ وشال داس وشنو مال کو کئی حصوں میں ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کر جسم کے مختلف حصوں کو الگ الگ جگہوں علاقوں میں پھینک دیا تھا  ۔ اس دن سوائے سر کے جسم کے تمام عضو برآمد ہوگئے تھے ۔ مگر کٹے ہوئے سر کا کوئی پتہ نہیں چل سکا تھا اور نہ ہی وشال داس گرفت میں تھا ۔ لیکن چوبیس پرگنہ کے علاقے میں تین اور لوگوں پر جان لیوا حملہ کرکے چھپنے کی کوشش میں مقامی لوگوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وشال کے علاوہ اس کے اور بھی دو ساتھیوں کو پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ۔  اسکی گرفتاری کے بعد ہی چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے کہا کہ بہت جلد وشال کو اپنے قبضے میں لیا جائے گااور وشنو مال کے کٹے ہوئے سر کی تلاشی کی جائے گی ۔    آج ڈی سی تتھاگتا باسو نے بتایا کہ وشال داس کو ریمانڈ میں لینے کے بعد اب تک اسکے کل آٹھ ساتھیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔  پولیس سر وشال سے پوچھ تاچھ کے بعد اس مقام پر وشال ، رتھن سنگھ اور بپلو بسواس کو لیکر گئی اور گھنٹوں تلاشی کے بعد کٹے ہوئے سر کو برآمد کر لی ۔  پولیس نے مزید بتایا کہ وشال داس کا کسی لڑکی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا جسے کچھ لوگ سہہ رخی محبت بھی بتارہے ہیں ۔ اسی وجہ سے وشال نے وشنو کا قتل کیا اور فرار ہوگیا ۔  جسے کئی دنوں بعد ساؤتھ چوبیس پرگنہ کے جیون تلہ تھانہ کے علاقے سے اسے گرفتار کیا گیا ۔ وشال داس وشنو مال کے قتل کے علاوہ مزید تین لوگوں کے قتل کا مجرم بتایا جارہا ہے ۔ فلحال پولیس حراست میں چودہ دنوں کی ریمانڈ میں ہے ۔ تتھاگتا باسو کٹے ہوئے سر کو برآمد ہونے کے بعد بھی غیریقینی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں یہ کٹا ہوا سر بشنو مال کا ہی ہے ؟ یا کسی اور کا ۔ انہوں نےکہا کہ اسکا ڈی این اے جانچ کے بعد ہی نتیجہ سامنے آئے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا