بی جے پی مغربی بنگال میں حکومت کرنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ بس خواب ہی رہ جائیں گے : منا انصاری

 
 

        ہگلی8/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج ایک دفعہ پھر سے چنسورہ موگرا بلاک کانگریس اور بانسبیڑیا ٹاؤن کانگریس کمیٹی مرکزی حکومت کی عوام مخالف سازش کے خلاف راستے پر اتری ۔  اتوار کی شام کالی تلہ بس اسٹینڈ سے لیکر تریوینی بس اسٹینڈ تک کانگریس پارٹی کے جانب سے مرکزی حکومت کی عوام مخالف قانون و کارکردگی کے خلاف جلوس نکالی گئی ۔  جسکی رہنمائی دلیپ ناتھ نے کیا ۔ اس احتجاجی جلوس میں آئی این ٹی یو سی کے رہنماء محمد رئیس ، سیوادل کے رہنماء مناانصاری ، شنکر بسواس ، سوپن پال کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں کانگریسی کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ اس دوران بی جے پی ، امیت شاہ اور مودی کے خلاف لوگوں نے خوب نعرے لگاتے دیکھائی دیئے ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی کےلئے خطرے کی گھنٹی بہار کے عوام بجا چکے ہیں ۔ اب وہ دن دور نہیں کے بہار کے علاوہ دوسری ریاستوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے لوگ بی جے پی کو اکھاڑ پھینکیں گے ۔  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بی جے پی مغربی بنگال میں حکومت کرنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے بس وہ خواب ہی رہ جائیں گے ۔ مغربی بنگال کے عوام مذہبی منافرت پھیلانے والی جماعت کو کبھی قبول نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی کریں گے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार