رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئرمین وجے ساگر مشرا کو ٹاؤن صدر بنانے پر ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی9/نومبر ( محمد شبیب عالم ) رشڑا ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی کی لہر ۔ رشڑا میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجے ساگر مشرا کو ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ۔ اس وجہ سے رشڑا میونسپلٹی کے تحت ترنمول کارکنان و حامیوں میں خوشی کی لہر پائی گئی ۔ واضح ہوکہ گزشتہ کل چنسورہ میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کے جانب سے ایک پریس میٹ بلائی گئی تھی ۔ جہاں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر کے علاوہ شیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی ، ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا اور دیگر ترنمول رہنماء تشریف فرما تھے ۔ اس دوران کلیان بنرجی نے ضلع کے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کی نئی کمیٹی کو تشکیل دیا ۔ جس میں وجے ساگر مشرا کو ایک دفعہ پھر سے رشڑا ٹاؤن صدر کا عہدہ سنبھالنے کو دیا گیا ۔ اسکے متعلق جب وجے ساگر مشرا سے بات کی گئی تو انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتابنرجی کے ساتھ ساتھ کلیان بنرجی اور دلیپ یادو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ادھر اس عہدے کو دوبارہ پاتے ہی رشڑا ترنمول کانگریس میں خوشی پائی گئی ۔ آج صبح سے ہی وجے ساگر مشرا کو مبارکباد دینے کا تانتا لگارہا ۔ کسی نے گل پوشی کی تو کسی نے منھ میٹھا کروایا ۔ اس دوران وجے ساگر مشرا نے بتایا کہ جسطرح سے پارٹی اور اعلیٰ عہدیداران مجھ پر یقین کرتے ہوئے یہ اعزاز دیا ہے میں اس کو بخوبی نبھاؤں گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج ممتابنرجی کی کارکردگی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ ثابت کرچکی ہیں کہ انکے نظر میں ہوکوئی یکساں ہے ۔ وہ ہرکسی کے ساتھ ہیں وہ تمام لوگوں کو ایک نظریہ سے دیکھتی ہیں چاہے پارٹی کے لوگ ہوں یا ریاست کے عوام ۔
Comments
Post a Comment