زاہد حسن خان کو ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری بنائے جانے پر مبارکباد
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی9/نومبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں آئندہ اسمبلی انتخاب کے مدنظر ضلع کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ جس میں یوتھ ترنمول کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ وہیں مدر ترنمول کی نئی کمیٹی تشکیل میں آئی ۔ جہاں ہگلی ضلع میں کل چوبیس جنرل سیکریٹری کا عہدہ تقسیم کیا گیا ۔ جس میں رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئرمین زاہد حسن خان کو بھی ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کا جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ۔ پارٹی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق زاہد حسن خان پورے ہگلی ضلع میں واحد اردو زبان جنرل سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس بات سے پورے ہگلی ضلع اردو حلقے میں خوشی کا ماحول ہے ۔ نئے عہدے کے ملنے پر جب زاہد حسن خان سے پوچھا گیا تو انہوں نے سب سے پہلے وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی شیرامپور لوک سبھا کے ایم پی کلیان بنرجی اور ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہےکہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول پارٹی مجھے اس لائق سمجھی ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ کہا جارہا ہےکہ آپ اردو زبان کے ضلع میں واحد رہنماء ہیں جنہیں ہگلی ضلع جنرل سیکریٹری کا عہدہ ملا ہے ۔ اس پر انہوں نے ممتابنرجی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ہی انکا نام ممتا نہیں ہے ۔ نام کے ساتھ کردار میں بھی ممتا ہے ۔ آج وہ تمام زبان مزہب دھرم کے لوگوں کو ایک دھاگے میں پیرو کر رکھی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری ذمہ واری اور بڑھ گئی ۔ جسے میں پوری محنت و ایمانداری کے ساتھ نبھاؤں گا اور ترنمول پارٹی ، ممتا بنرجی ، کلیان بنرجی اور دلیپ یادو کے ہاتھوں کو مضبوط کرونگا ۔ ادھر زاہد حسن خان کو جنرل سیکریٹری بنائے جانے پر انکے چاہنے والوں ، ترنمول حامیوں میں خوشی دیکھنے کو ملی لوگوں نے انہیں پھولوں کا ہار پہناکر مبارکباد پیش کیا ۔
Comments
Post a Comment