بیچارام مننا ایم ایل اے کے عہدے سے دیا استفعٰی ہگلی ضلع ترنمول خیمے میں ہلچل


  

ہگلی12/نومبر ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع ہریپال کے ترنمول ایم ایل اے و سابق وزیر بیچارام منا آج بدھان سبھا میں اسپیکر بیمان بندھو پادھیا کو استعفیٰ نامہ سونپا ۔  اس خبر کے بعد پورے ہگلی ضلع ترنمول خیمے میں ہلچل سی مچ گئی ہے ۔    ریاست میں جیسے جیسے اسمبلی انتخاب کا دن قریب آرہا ہے ۔ ترنمول رہنماؤں کے درمیان دوریاں بڑھتی دیکھائی دے رہی ہے ۔ ابھی سبھیندو ادھیکاری کو لیکر ترنمول ایسے ویسے ہی سرگرمی میں ہے ۔  بتایا جارہا ہےکہ گزشتہ دنوں اسمبلی انتخاب کے مدنظر ہگلی ضلع ترنمول کانگریس میں عہدے کی تبدیلیاں شروع ہوئی ۔ اسکے لئے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ ایک طرف جہاں نئی کمیٹی میں عہدوں کے انتخاب کو لیکر خوشی کی لہر ہے ۔ وہیں کچھ لوگ اندر ہی اندر ناراضگی بھی ظاہر کررہے ہیں ۔ کچھ لوگوں نے تو یہ بھی کہہ دیا کہ کام کرنے والوں کو نظر انداز کرکے انکے ہاتھوں میں لالی پاپ دے دیا گیا ہے ۔  وہیں بلاک سطح پر صدر کے انتخاب کو لیکر ایم ایل اے روندر ناتھ بھٹاچاریہ احتجاج بھی کرچکے ہیں اور پارٹی چھوڑنے تک کی بات پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ ابھی یہ چنگاری بجھی بھی نہیں تھی کہ آج ہریپال کا ایم ایل اے بیچارام مننا خود کو پارٹی سے الگ کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایل اے عہدے پر بھی استعفیٰ دے دیا ۔   دوسرے زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق روندرناتھ بھٹاچاریہ اور بیچارام کے درمیان بلاک صدر کو لیکر آپسی ناراضگی سامنے آگئی ۔ حالات کے مدنظر وزیر اعلیٰ ممتابنرجی گزشتہ رات بیچارام کو فون کی ۔  لیکن آج اچانک سے بیچارام خود اسپیکر کے پاس جاکر اپنا استعفیٰ نامہ سونپ کر چلے آئے ۔  استعفیٰ قبول کیا گیا ہےکہ نہیں ۔ اسکی جانکاری فراہم نہیں ہو پائی ہے ۔ اس معاملے میں بیچارام مننا سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر جواب کچھ بھی نہیں آیا ۔  وہیں دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ آج بروز جمعہ انکے حامی اور کارکنان بھی پارٹی سے الگ ہوسکتے ہیں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا