ہگلی ضلع میں ترنمول کانگریس نے کیا انتخابی مہم کا آغاز ، بالاگڑھ میں بی جے پی کے سیکڑوں حامی ترنمول کا پرچم تھاما
ہگلی
/ یکم نومبر ( محمد شبیب عالم ) اتوار کی شام ضلع ہگلی میں ترنمول کانگریس نے بالاگڑھ اسمبلی حلقہ کے کنتی گھاٹ کے شیر پور میدان میں منعقدہ جلسہ عام کے ذریعہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بگل بجایا ۔ سری رام پور کے ممبر پارلیمنٹ کلیان بنرجی اس عوامی جلسہ میں مکرر خاص کے طور پر موجود تھے۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کلیان بنرجی نے ریاستی گورنر جگدیپ دھنکر کو نشانہ بنایا۔ ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے الزام لگایا کہ گورنر امیت شاہ کے کہنے پر کام کررہے ہیں۔ کلیان بنرجی نے دعوی کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 30 سے زیادہ نشستیں نہیں ملیں گی ۔ عوامی جلسہ کے دوران ہگلی ضلع ترنمول کے تمام بڑے رہنما ممبر پارلیمنٹ کلیان بینرجی کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے ضلع میں پارٹی کے اتحاد کا پیغام بھی دیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ درگاپو جا سے قبل ہگلی ضلع ترنمول کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا گیا تھا کہ یکم نومبر سے ترنمول کانگریس ضلع میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ کالی پو جا سے پہلے ترنمول کانگریس ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں جلسہ کرے گی۔ کالی پو جا کے بعد ترنمول کانگریس ضلع کے باقی آٹھ اسمبلی حلقوں میں عوامی جلسوں کا اہتمام کرے گی ۔ وہیں آج اس تقریب میں بی جے پی کے سیکڑوں کارکن و حامی ترنمول میں شامل ہوئے انکے ہاتھوں میں ترنمول رہنماؤں نے ترنمول کا پرچم لہرا دیا ۔
Comments
Post a Comment