جگت دھتری سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی میٹنگ کووڈ پروٹوکول کے تحت ہی پوجا ہوگی روشنی کی نمائش نہیں ہوگی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی6/نومبر ( محمد شبیب عالم ) جسطرح سے پورے مغربی بنگال کا مشہور تہوار درگا پوجا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے ہگلی ضلع چندن نگر کا مشہور تہوار جگت دھتری پوجا ہے ۔ مگر اس سال کورونا وباء کی وجہ سے تمام تہواروں پر قانونی شکنجہ ڈال دیا گیا ہےاور کووڈ پروٹوکول کے تحت جو قوانین تیار کئے گئے ہیں اسی کے تحت پوجا کرنے یا تہوار منانے کو منظوری دی جارہی ہے ۔ جیسا کہ درگا پوجا کے وقت دیکھا گیا ہے ۔ ٹھیک اسی قوانین کے تحت جگت دھرتری پوجا منانے کی منظوری دی گئی ہے ۔ اسی سلسلے میں آج چندن نگر کے روندر بھون میں جگت دھتری پوجا سینٹرل کمیٹی کے ساتھ پولیس انتظامیہ کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ۔ جس میں چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر ، ریاستی وزیر و چندن نگر کے ایم ایل اے اندر نیل سین ، ڈی سی پی تتھا گت باسو کے علاوہ دیگر پولیس اہلکار اور پوجا کمیٹی کے ممبران شرکت فرما تھے ۔ اس دوران ہمایوں کبیر نے کورونا صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پوجا منانے کو کہا ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کسی بھی طرح کی جلسہ جلوس نمائشی یاترا کی اجازت نہیں ہوگی ۔ ہمایوں کبیر نے اور کہا کہ پوجا کے دوران منڈپوں میں چھ فٹ کی دوری کا سختی سے لازمی ہوگا ۔ مورتی بھسان ( بسرجن ) کے دن بھی کوئی نمائش نہیں ہوگی ۔ پوجا کمیٹی والے مورتیاں گھاٹ تک پہونچا دینگے اسکے بعد وہاں پولیس انتظامیہ اپنے طریقے سے بھسان کرے گی ۔ ماسک لازمی ہوگا ۔ اس بار نو انیٹری پوئنٹ زیادہ ہونگے ۔ پوجا منڈپوں میں روزانہ سینیٹائز ہوگا ۔ ان سے پوچھا گیا کہ اب لوکل ٹرین چالو ہونے جارہی ہے ۔ ایسے میں پوجا کے دوران عقیدت مندوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ اسکے لئے کوئی خاص بندوبست ؟ اس پر کمشنر نے کہا کہ اسکے لئے بھی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ دور دور تک بریکیڈ گھیرا بندی لگائی جائے کہ ایسا صرف اس لئے کہ لوگوں کو ایک جگہ زیادہ تعداد میں جمع ہونے نہیں دیا جائے ۔ جگت دھتری پوجا روشنی کے تہوار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ۔ کیا اس سال روشنی کی نمائش کا اہتمام ہوگا ؟ اس پر انہوں نے کہا نہیں حالات بہتر رہے تو آئندہ سال بہترین طریقے سے تمام تہوار منائے جائیں گے ۔
Comments
Post a Comment