ہگلی ضلع کے مختلف گھاٹوں پر چھٹ پوجا کی تیاری مکمل آج سے پوجا شروع برت کرنے والوں سے گزارش ہےکہ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے پوجا کریں : سریش مشرا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی18/نومبر ( محمد شبیب عالم ) درگاپوجا اور دیوالی کے بعد چھٹ پوجا کی تیاری مکمل ہگلی ضلع کے مختلف گھاٹوں کی صاف صفائی سے لیکر مرمت کرنے تک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ۔ اسکے بعد آج سے پوجا کی شروعات " نہائے کھائے " سے شروع ہوچکی ہے ۔ چار دنوں کا یہ آستھا کا تہوار چھٹ پوجا کےلئے ضلع کی تمام میونسپلٹیاں گھاٹوں کی مرمت اور سجانے سنوارنے کا کام گزشتہ دو ہفتوں سے کررہی تھی ۔ باسبیڑیا سے لیکر بنڈیل ، چنسورہ ، چندن نگر ، بھدریشور ، چاپدانی ، سیرام پور ، رشڑا ، کون نگر اترپاڑہ کے ہندی زبان والا علاقے میں لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا ہرسال کی
طرح امسال بھی چھٹ پوجا کرنے والوں کی خدمت میں لگے دیکھائی دیئے ۔ لوگوں کے درمیان پوجا کے سامان پھل سبزیاں اور دیگر سامان تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ٹھیک اسی طرح سے چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا بھی پوجا کے سامان تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ اندرا میدان گھاٹ ، روندر منچ گھاٹ ، پیرتلہ گھاٹ اور منجوشری گھاٹ کو سجانے سنوارنے میں دیکھائی دیئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بار گھاٹ کو مکمل طور پر پختہ ڈھلائی کردیا گیا ہے ۔ پہلے کیچڑ جمع ہوجانے کی وجہ سے پوجا کرنے والوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اسی لئے تمام گھاٹوں کو پختہ ڈھلائی کردیا گیا ہے ۔ اسکے علاوہ لوگوں کے درمیان بیداری مہم کے تحت اندرامیدان کی دیواروں پر مختلف طرح کے کارٹون بناکر کورونا سے بچنے ۔ خود کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے خود کو کیسے پاک رکھنا ہے وہ بھی بتانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی پانی کی ایک ایک بوند کتنا قیمتی ہے اسے ضائع نہ کرنے کا بھی گزارش کیا گیا ۔ ایک ملاقات کے دوران سریش مشرا نے کہا کہ میں تمام چھٹ پوجا کرنے والے اور برت رکھنے والوں سے گزارش کرونگا کہ بڑی مشکل سے ہمیں کورونا وباء سے تھوڑی سی راحت ملی ہے ۔ برائے مہربانی " کوڈ گائیڈ لائن " پر عمل کرتے ہوئے پوجا کریں ۔ گھاٹوں پر کم سے کم لوگ جائیں ۔ بزرگوں کو گھاٹ پر نہ لےجائیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر پہلے ہی ہدایت دے چکے ہیں کہ کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ہرایک چھٹ پوجا کرنے والے فیملی افراد سے گزارش کی جارہی ہےکہ ایک گھر سے صرف دو لوگ ہی گھاٹ پر جائیں ۔ دو سے زیادہ لوگوں کی اجازت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی دوگز کی دوری معاشرتی فاصلہ قائم رکھتے ہوئے پوجا کریں گھاٹ پر بھیڑ جمع نہ کریں ۔ ادھر رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نے کہا کہ گھاٹ پو لوگوں کے بھیڑ کو کم کرنے کے لئے علاقے میں ہی مختلف تالاب پر چھوٹی چھوٹی جگہ پوجا کےلئے تیار کی گئی ہے ۔ جہاں لوگ بآسانی چھٹ پوجا کرسکتے ہیں ۔ یہاں بھی تمام طرح کی سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔ واضح ہوکہ چھٹ کا پہلا پوجا جمرات کی شام سے شروع ہوگی ۔

Comments
Post a Comment