چنسورہ کا بدنام زمانہ و بشنو مال نامی نوجوان کا بےرحمی سے قتل کرنے والا وشال داس چوبیس پرگنہ سے گرفتار


 

ہگلی3نومبر ( محمد شبیب عالم ) چنسورہ کا مشہور بدمعاش وشال داس کو سوموار کی رات ساؤتھ چوبیس پرگنہ کے جیون تلہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔  چندن نگر پولیس کمشنریٹ زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وشال اس علاقے میں کیننگ کے ترنمول رہنماء کے تین قریبی علم غیر غازی ، ماجد غازی اور مسلم ملا پر جان لیوا حملہ کرکے فرار ہوگیا تھا اور جیون تلہ کھوڑیا گرام کے علاقے میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھپا بیٹھا تھا ۔ یہ بات علاقائی لوگوں کو معلوم ہوگئی ۔ جیسے ہی مقامی لوگ انکے پاس گئے ۔ وہاں وشال اور اسکے دو ساتھیوں نے گاؤں والوں پر گولیاں چلاتے ہوئے فرار ہونا چاہا ۔ مگر لوگوں نے انہیں گھیر لیا ۔ اسکے بعد پولیس موقعے پر پہنچ کر انہیں گرفتار کرلی ۔   آج چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے بتایا کہ وشال پر چار قتل اور وصلی کا معاملہ درج ہے ۔   وشال 2017 میں گرفتار ہوا تھا ۔ اسکے بعد ڈھائی سال بعد ہائی کورٹ نے اسے ضمانت پر رہا کیا ۔  وہ رہائی کے بعد ہی گزشتہ دس اکتوبر کو چنسورہ کامار پاڑہ کا رہنے والا وشنو مال نامی نوجوان کو اسکے گھر سے اٹھا کر لے گیا اور چھ دنوں بعد وشنو کی لاش ٹکڑوں میں مختلف جگہوں پر کہیں ہاتھ تو کہیں پیر اور کہیں جسم کا باقی حصہ پولیس برآمد کی ۔ مگر پولیس آج بھی وشنو مال کا کٹا ہوا سر برآمد کرنے میں ناکام ہے ۔   ادھر گزشتہ کل گرفتاری کے بعد ہمایوں کبیر نے کہا کہ اسے ہم ریمانڈ میں لینگے تاکہ وشنو مال کا سر کہا رکھا ہے معلوم ہو ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وشال کو ہم لوگ اسی دن سے تلاش کررہے تھے جس دن وشنو کا قتل ہوا تھا ۔ اسکے لئے چار الگ الگ پولیس کی ٹیم بنائی گئی تھی ۔ آخر میں وشال داس ہاتھ لگ گیا ۔ 

 
 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا