مرکزی حکومت کی عوام مخالف رویہ اور کسان زراعتی بل کے خلاف چاپدانی سے سیرامپور تک سائکل جلوس


 

                 ہگلی29/نومبر ( محمد شبیب عالم ) آج ملک بھر میں مرکزی حکومت کی عام لوگوں سے لیکر غریب مزدور کے علاوہ سیاسی جماعتیں مخالفت میں اتر چکی ہیں ۔  ادھر اترپردیش کے کسان تحریک کی شکل میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے بال بچے والدین بزرگوں کے ساتھ راشن پانی لیکر گھروں سے نکل چکے ہیں ۔  اب ان کسانوں کی حوصلہ افزائی اور انکی تحریک میں خود کو شریک کرتے ہوئے مغربی بنگال ریاستی حکومت کمرکس لی ہے اور یہ بھی اپنے طریقے سے مرکزی حکومت کی پرزور مخالفت میں راستے پر اتر چکےہیں ۔  جیساکہ آج ہگلی ضلع کے چاپدانی میں دیکھنے کو ملا ۔ جہاں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو کی رہنمائی میں چاپدانی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین سریش مشرا اپنے سابق کونسلر ، کارکنان و حامیوں کے ساتھ سائکل جلوس کرتے دیکھائی دیئے ۔  اس جلوس میں بیدیاباٹی میونسپلٹی کے سابق چئیرمین ارندم گائن بھی شامل ہوئے ۔  یہ سائکل جلوس چاپدانی پالتا گھاٹ سے شروع ہوا اور جی ٹی روڈ ہوتے ہوئے بیدیا باٹی پھر سیوڑاپھولی ہوتے ہوئے شیرامپور پہونچی ۔ اس جلوس کے دوران مودی ہٹاؤ ملک بچاؤ کا نعروں کے علاوہ مہنگائی ، بےروزگاری اور عوام مخالف قوانین کے خلاف مرکزی حکومت کے خلاف نعروں سے سارا شہر گونج اٹھا ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same