آج سے جگت دھتری پوجا شروع کوڈ گائیڈ لائن پر رہے گی سختی ، اضافی ٹرینیں نہیں چلیں گی بغیر ماسک کے منڈپوں کے قریب بھی جانے کی اجازت نہیں : ہمایوں کبیر
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی19/نومبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں اس سال کا پوجا کا تہوار اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ چھٹ پوجا اسکے ساتھ ہی جگت دھتری پوجا کے بعد ہی یہاں تہواروں کا موسم ختم ہوجائے گا ۔ لیکن یہاں یہ کہنا بھی ضروری ہوگاکہ کورونا وباء کی وجہ سے تمام تہوار بے رنگ دیکھائی دیئے ۔ اگر اقلیتی طبقے کے لوگوں کے تہواروں پر نظر ڈالیں تو کہا جا سکتا ہےکہ بلکل بے رنگ پھیکا تہوار گزرا ہے ۔ جسکے درمیان لوگوں میں ذرا بھی امنگ دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ساتھ ہی قانونی سختی بھی حد سے زیادہ برتی جارہی تھی ۔ اس بنسبت اگر دیکھیں تو اکثریتی طبقے کے تہواروں میں تھوڑی سی امنگ بھی دیکھی گئی اور ساتھ ہی رونق کے ساتھ کچھ آزادی بھی ۔ مگر پھر بھی پہلے جسطرح سے وہ تہوار مناتے آئے ہیں ۔ اس سال انکے حساب سے بلکل ہی بے رنگ اور پھیکا سا تہوار ہے ۔ اسی سلسلہ میں آج دوپہر کو چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے ایک پریس کانفرینس بلا کر جگھتدھتری پوجا گائیڈ لائن کیا کیسا رہے گا ۔ اس پر انہوں نے روشنی ڈالا ۔ سب سے پہلے انہوں نے " پوجا گائیڈ میپ 20 " کا افتتاح کیا ۔ اسکے بعد انہوں نے کہا کہ اس سال جگھت دھتری پوجا " کوڈ گائیڈ لائن " پر سختی سے عمل کرتے ہوئے منائی جائے گی ۔ چندن نگر کا اس مشہور تہوار کے موقعے پر پہلے چار دنوں کے لئے اضافی لوکل ٹرینیں چلائی جاتی تھی ۔ مگر اس سال ایسا ممکن نہیں ہوگا ۔ جو ٹرینیں جسطرح سے گزشتہ گیارہ نومبر سے چل رہی ہیں ویسے ہی چلیں گی ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس سال پوجا کے مدنظر بھدریشور اور چندن نگر کو گیارہ زون میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر زون میں چار چار پولیس کی سخت نگرانی رکھی جارہی ہے ۔ اسکے لئے اضافی پولیس ٹیم بھی بلائی گئی ہے ۔ جن میں ایس پی رینک کے 6 ۔ ڈی ایس پی کی تعداد 20 ، انسپیکٹروں کی تعداد 35 کے علاوہ ساڑھے پانچ سو سے زائد پولیس عملے تائنات کئے گئے ہیں ۔ ساتھ ہی ڈرون کیمروں سے بھی مختلف علاقوں پر نظریں رکھی جارہی ہے ۔ آبی پولیس بھی ہرسال کی طرح اس سال بھی اپنی ڈیوٹی پر قائم رہیں گے ۔ ہمایوں کبیر نے اور کہا کہ پولیس کے ساتھ چندن نگر میونسپلٹی بھی بھر پور تعاون کررہی ہے ۔ پولیس پوجا کےلئے جو گائیڈ لائن تیار کی ہے ۔ اسکی پوری جانکاری پوجا کمیٹیوں کو بھی سونپ دی گئی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اس سال روشنی کی نمائش نہیں ہوگی ۔ مورتیں کی بھسان 24 اور 25 نومبر دو دن کی جائے گی ۔ ایک منڈپ کے صرف پندرہ لوگ اپنی مورتیاں گھاٹ تک لے جائیں گے اور وہاں پولیس اور میونسپلٹی کی ٹیم کے حوالے کردینگے ۔ باقی کی ذمہ واری انکی ہوگی ۔ بھدریشور ریلوے اسٹیشن ، چندن نگر اسٹیشن اور مانکنڈو اسٹیشن پر نو اینٹری لگائی جائے گی ۔ وین رکشا کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جن لوگوں کو اینٹری پاس دی گئی ہے وہی لوگ داخل ہوپائیں گے ۔ نو اینٹری شام چار بجے سے دوسرے دن صبح کے 6 بجے تک رہے گی ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ جسطرح سے پہلے آپ تہوار کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ مناتے آئیں ہیں ۔ اسے قائم رکھتے ہوئے منائیں ۔ ساتھ ہی کورونا وباء کی وجہ سے عدالت اور حکومت جو گائیڈ لائن تیار کئے ہیں اس پر سختی سے عمل کریں ۔ آپ سلامت رہیں آپکی صحت سلامت رہے آپ تندرست رہیں گے تو آئندہ سال پورے جوش و خروش کے ساتھ تہوار منائیں گے ۔ امید کرتا ہوں ویکسین بھی تیار کی جارہی ہے ۔ ٹیسٹ بھی جاری ہے ۔ ہم سب امید کرتے ہیں کہ ویکسین آجانے کے بعد کورونا کے خوف سے ہمیں نجات مل جائے گی اور ہم سب پہلے کے ہی طرح جشن منائیں گے ۔ ایک ساتھ تقریبات میں بھی شامل ہونگے اور تہوار بھی کھل کر منائیں گے ۔
Comments
Post a Comment