ملک کے اقلیتوں کو ہمیشہ دھوکے اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا: وزیراعظم مودی



 نئی دہلی 25/مئی  ۔ لوک سبھا الیکشن میں شاندارجیت حاصل کرنے کے بعد ہفتہ کو بی جے پی اوراتحادی پارٹیوں کی طرف سے این ڈی اے کے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کئےجانے کے بعد وزیراعظم مودی نےاراکین پارلیمنٹ کوخطاب کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد پارلیمنٹ کےسینٹرل ہال میں کیا گیا تھا۔ نریندرمودی نےاپنےخطاب میں اقلیتوں کا ذکرکرتےہوئےکہا کہ انہیں ملک آزاد ہونے کےبعد سے ہمیشہ خوف کے ماحول میں رکھا گیا، جسے اب مستقبل میں کسی بھی حال میں نہیں ہونےدیا جائےگا ۔  اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ووٹ بینک کی سیاست کوانجام دیا گیا، جیسےاس ملک میں سیاسی پارٹیوں نےغریبوں کوچھلا ویسا ہی کچھ اقلیتوں کے ساتھ بھی ہوا۔ یہ بدقسمتی رہی کہ ملک کےاقلیتوں کے ساتھ چھلاوا کرکےانہیں الجھن اورخوف کے ماحول میں رکھا گیا۔ کبھی بھی ان کی صحت اورتعلیم جیسے موضوعات کی فکرنہیں کی گئی ۔ نریندرمودی نے اراکین پارلیمنٹ سےکہا کہ اب میں آپ سبھی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس خوف کوختم کرنا ہےاوران لوگوں کا پورا اعتماد جیتنا ہے۔ اس دوران نریندرمودی نےکہا کہ لوگوں نے ہم پراعتماد کیا ہے، یہی سبب ہےکہ ہم پھراقتدارمیں آئے ہیں۔ جب اعتماد ہوتا ہے تبھی اقتداروالی پارٹی کی لہرآتی ہے۔ یہ اعتماد کے ڈورسے ہی بندھی ہوئی ہے۔ لوگوں نے اس لئے ووٹ کیا کیونکہ وہ ہماری حکومت کولانا چاہتےتھے، اسی مثبت سوچ نےاتنا بڑا مینڈیٹ دیا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا