جماعت اسلامی ہند کے وفد کی کانکی نارہ کا دورہ اور بیریک پور کمیشنیریٹ کو ڈیپوٹیشن


22 مئ کلکتہ۔۔آج جماعت اسلامی ہند کے ایک وفد نے کانکی نارہ اور بھاٹ پاڑہ کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔6 رکنی وفد نے پہلے بیریک پور 

پولیس کمیشنر سے ملاقات کی اور انکو ڈیپوٹیشن دیا۔وفد نے کمیشنر صاحب سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد سے جلد لاء آرڈر کو قائم کرنے کی کوشش کریں۔نیز جن لوگوں کو گھر بار چھوڑنا پڑا انہیں جلد سے جلد انکے گھر پہنچایا جائے۔وفد نے بھاٹ پاڑہ پھاڑی کے آفیسر انچارج اور وہاں موجود DSP سے بھی بات کی اور آئیندہ کل جب ووٹوں کی گنتی ہوگی اس موقع پر حالات قابو میں رہے اس تعلق سے  اقدام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
وفد نےوہاں کے مقامی لوگوں سے بھی بات کی اور ان فساد زدگان سے بھی ملاقات کی جنہیں انکے گھروں سے نکال دیا گیا اور وہ ایک اسکول میں پناہ گزیں ہیں۔وفد نے انکی باتوں کو سنا اور ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کرای۔وفد نے مسجد منبو سردار کے خطیب و امام مفتی صدرالدین قاسمی صاحب اور مصلیان مسجد سے ملاقات کی اور نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ کوی بھی جذباتی اقدام۔نا کریں اور صبر کا دامن تھامے رہیں ۔
وفد میں شاداب معصوم، مختار عالم ، شجاع الدین، صابر علی ، مشتاق عالم اور محمد اسلم شامل تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार