بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ کے ٹاپر محمد عارف جمیل سے نمائندہ عوامی نیوز کا خصوصی ملاقات



 ہگلی22/مئی (محمد شبیب عالم ) مدرسہ بورڈ امتحان کا ریزلٹ گزشتہ سولہ تاریخ کو آن لائن جاری ہوا اور سترہ تاریخ کو مدرسوں سے تقسیم کیا گیا ۔ اس بار ائی ایم ہائی مدرسہ ایچ ایس بانسبیڑیا ہگلی کا ریزلٹ 89,04 رہا ۔ جسے مجموعی طور پر بہتر کہا جا ئے گا ۔ اس سال اس مدرسے کا ایک طالب علم محمد عارف جمیل 655نمبر کے ساتھ اول مقام حاصل کیا ہے ۔ آج اس سے نمائندہ عوامی نیوز نے اپنے گھر پر خصوصی ملاقات کی ۔ اس دوران عارف نے اپنا مارک شیٹ دیکھا جس میں اس نے اردو میں 80نمبر  انگلش میں 79نمبر  میتھ میں 84نمبر فیزیکل سائنس میں 84 نمبر  لائف سائنس میں 90 نمبر  تاریخ میں 80 نمبر جغرافیہ میں 82نمبر اربک میں 76 نمبر اسکے علاوہ کمپلسری آپشن میں اسلام پریچئے میں 82 اور ورک فیزیکل ایجوکیشن میں 82 نمبر حاصل کرتے ہوئے گریڈ A پلس سے پاد کیا ہے ۔ اس دوران اس نے کہا کہ میں امتحان کی تیاری میں مسلسل مصروف تھا ۔ رات گئے تک پڑھتا تھا ۔ پھر صبح کے وقت بھی پڑھتا تھا ۔ اس دوران میری والدہ میرے لئے خاصی محنت کی ہیں ۔ امتحان کی تیاری کے دوران میری ضرورتوں کو خاصہ خیال رکھتی تھیں ۔ میری کامیابی میں میری امی کا اہم رول ہے ۔  اسکے علاوہ میرے میتھ کے ٹیچر ، سائنس کے ٹیچر اور انگلش کے ٹیچر خاصی محنت کئے ہیں ان ٹیچروں کے علاوہ ایک اور ٹیچر جنہیں میں اپی کہتا ہوں وہ بھی لگاتار میرے تمام سبجیکٹ پر خاصی محنت کروائی ہیں وہ ہر سبجیکٹ کا ٹیسٹ لیا کرتی تھیں ۔ اس لئے میں اپنے تمام ٹیچروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔  عارف نے مزید بتایا کہ مجھے اور نمبر ملنا چاہئے تھا پچاس ساٹھ نمبر کم ملے ہیں میری سونچ سے ۔  عارف نے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں سائنس سبجیکٹ لیکر آگے کی تعلیم شروع کرونگا ۔ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ایئر فورس بننا چاہتا ہوں ۔ اس نے آخر میں کہا کہ میرے تمام بڑے بزرگ دوست احباب اور اساتذہ سے میرے بہتر مستقبل کے لئے دعاء کی درخواست کرتا ہوں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا