بانسبیڑیا میں غیرقانونی طور پر بھرے گئے تالاب کی کھودائی شروع ، علاقائی سماجی دشمن تالاب بھرکر قبضہ کئے تھے : ارجیتا سیل

  ہگلی30/مئی (محمد شبیب عالم ) انتخاب کے بعد سے بانسبیڑیا میں ترنمول گروہی جھگڑا سلجھنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ سرگرم طبقہ خاموش پردے میں ہے اور جو نرم طبقہ تھا ان میں ایک دم سے جوش بھر آئی ہے اور اسی امنگ میں اپنے ہی پارٹی کے رکن کو حریف بتا کر 
اسکے خلاف لڑائی میں اتر گئے ہیں ۔  انکے کئے گئے کارناموں اور غیرقانونی کام کاج کے خلاف آج بانسبےڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن ارجیتا سیل کی رہنمائی میں جتنے بھی تالاب جو غیرقانونی طور پر سیاسی طاقت کے بل بوتے پر بھر دی گئی تھی ۔ ان تالابوں کی کھودائی شروع کی گئی ۔ بانسبیڑیا میونسپلٹی کے 15نمبر وارڈ تریبینی اسٹیشن روڈ پر واقع تالاب کھودنے کا کام شروع ہوا ۔ دن کو گیارہ بجے کے قریب مقامی میونسپلٹی کے بہت سارے کونسلر یہاں یکجا ہوئے اور کھودائی کی کارروائی سے قبل ناریل توڑے ۔  اس دوران موقعے پر موجود چئیر پرسن ارجیتا سیل نے تالاب بھروانے والے کا نام نہ لیکر سماجی دشمن کہتے ہوئے بولی کہ وہ یہاں کئی تالاب کو بھروا چکاہے ۔  گزشتہ کل ہم تمام کونسلرس ملکر آپسی میٹنگ کئے ۔ اس سے ایک دن قبل ریاستی شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم ایک میٹنگ بلائے تھے ۔ اس میٹنگ میں ہم لوگ اسکی شکایت کئے تھے ۔ تب فرحاد حکیم نے حکم دیاکہ جتنے بھی تالاب بھرے گئے ہیں ان سب کو کھود دو اور ایک دم سے پہلے کی شکل میں دیکھائی دیناچاہئے ۔  اسی لئے ہم اپنی کارروائی کررہے ہیں اور جہاں جہاں جن جن علاقوں میں غیرقانونی طور پر تالاب بھرے گئے ہیں انکی کھودائی کی جائے گی ۔     اس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ تالاب بھرنے کا الزام جس پر لگاہے وہ تو آپ ہی کا پارٹی رکن ہے اور بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کا کارگزار صدر بھی   تو آپ اسکے خلاف ؟ اور اتنے دنوں بعد ؟ جبکہ اس دوران آپ خود چیئر پرسن تھیں اور آج بھی ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہاں مگر ہماری بات کون سننے والا ہے ۔ ضلع سطح کے رہنماء کا اس کے سر پر ہاتھ ہے ۔ اور رہی بات اسکے عہدے کی تو ہم اسے نہیں مانتے ہیں ۔   اس دوران بانبیڑیا میونسپلٹی کے ایم آئی سی اور ٹاؤن صدر امیت گھوش نے سیدھے طور پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دیب راج پال نام کا سماجی دشمن جو پارٹی عہدے رکنیت کا فائدہ اٹھا کر بہت سارے لوگوں کو ڈرا دھمکاکر انکی زمین  زیور  گھر روپئے پیسے لوٹ لیا ۔ کوئی اسکے خلاف آواز نہیں اٹھا پاتاتھا کہ وہ ان کو جان سے مار دیگا ۔ عام لوگوں کی تو دور کی بات ہم لوگ اس کے خلاف شکایت نہیں کرپاتے تھے اس لئے کہ اس کے سر پر ریاستی وزیر مملکت زراعت و ہگلی ضلع ترنمول صدر کا ہاتھ ہے ۔ ہم سب کے عہدے کو ختم کرکے دیب راج پال کو سب پاور دے دیا گیا تھا اور وہ اس کا فائدہ اٹھا کر غیرقانونی کام انجام دیا اور ترنمول کو بدنام کردیا ۔ جسکی وجہ سے یہاں لوک سبھا سیٹ ترنمول ہار گئی ۔  وہ بانسبےڑیا تریبینی انچل میں کل 6تالاب کو غیرقانونی طور پر بھردیا ہے ۔  گزشتہ دنوں فرحاد حکیم سے شکایت کے بعد ان تالابوں کو کھود نے کی منظوری ملی ہے ۔  آئندہ کل باسودیب پور  برہمچاری کالونی  پلاس پور کے علاقوں میں بھرے گئے تالاب کی کھودائی کی جائے گی ۔   اس درمیان ایک اور شخص جسکا نام شکھموئے دھارا جو ڈومردہ ایک نمبر پنچایت کے علاقے کا رہنے والا ہے اس نے دیب راج پال کے خلاف سخت الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس نے گزشتہ دو برسوں میں سترہ لاکھ روپئے غنڈہ ٹیکس کے طور پر وصول کرلیا ہے ۔ اسکے باوجود بھی ہمیشہ روپیوں کی مانگ کرتا رہا ہے اور انکار کرنے پر گالی گلوچ کرتا تھا ۔ اس نے مزید کہا کہ جب میں اور رقم نہیں دے سکاتو جان بچانے کے لئے یہاں میونسپلٹی علاقے میں پناہ لیا ہوں ۔    واضع ہوکہ گزشتہ کل اسی طرح کی لوٹ کھسوٹ کی شکایت موگرا تھانے میں کی گئی تھی مگر زبانی طور پر آج مزید لوگوں سے ملی شکایت کو تحریری شکل میں تھانے میں کی جائے گی ۔  اس الزامات کے مدےنظر آج بھی دیب راج پال سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر انکا فون کسی وجہ سے سوئچ آف ملا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا