الیکشن کمیشن نے کولکاتا شمال پارلیمانی حلقہ کے جوڑا سانکو اسمبلی کے 200 نمبر پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخاب کرانے کی ہدایت دی



کولکاتا‘21/مئی، 2019:
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے کولکاتا شمال پارلیمانی حلقہ (پی سی) کے تحت جوڑا سانکو کے پولنگ اسٹیشن نمبر 200 ، سنسکرت کولیجیٹ اسکول کے کمرہ نمبر 1 میں دوبارہ انتخاب کرانے کی ہدایت دی۔ عام انتخابات 2019 کے ساتویں مرحلے میں گزشتہ 19 مئی کو اس پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اب اس پولنگ اسٹیشن میںآئندہ کل یعنی 22 مئی، 2019 کو صبح 7 بجے سے6 بجے شام تک دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس پارلیمانی حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر اور عام مشاہد کے ذریعہ جمع کی گئی رپورٹ کی بنیاد پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سکریٹریٹ نے مغربی بنگال کے چیف الیکٹوریل آفیسر (سی ای او) کو ہدایت دی کہ عوامی ایکٹ 1951 کی نمائندگی کی دفعہ 58 کے ذیلی سیکشن (2) کے تحت آئندہ کل مذکورہ پولنگ اسٹیشن میں دوبارہ انتخاب کرائے جائیں۔
ECI Directs Repolling in 200 No. Polling Station of Jorasanko Assembly Segment of Kolkata Uttar PC

Comments

Popular posts from this blog

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا