کراچی کے تاجروں نے ڈالر کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا

 کراچی تاجر الائنس نے روپے کی قدر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا ۔ 
پہلے غریبوں کے چولھے بجھتے تھے آج کاروباری طبقہ سر پکڑ کر بیٹھا ہے ۔
عالمی مارکیٹوں میں ہمارا کاروبار اور وقار دونوں بری طرح متاثر ہورہے ہیں ۔
لگتا ہے کہ ملکی معیشت کا جناز ہ بھی آئی ایم ایف ہی پڑھائے گا ۔ ایاز میمن ۔      
کراچی (20مئی 2019) کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وبانی عا م آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کی جارہی ہے موجودہ حکومت میں پاکستانی روپیہ ایشیاء میں سب سے کم درجے پر آ گیا ہے، کراچی تاجر الائنس ڈالر کا بائیکاٹ کرنے پر تیار ہے لہذا عوام بھی ہماراساتھ دے، کیونکہ ہمارے کاروبار اور دکانیں پاکستان کی عز ت سے بڑھ کر نہیں ہیں مگر حکومت کے تیور بتا رہے ہیں کہ وہ عوام کو ڈالر کا بائیکاٹ نہیں کرنے دینگے، پاکستانی تاجر روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تنگ آکر بیرون ممالک بھاگ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے کراچی ڈیفنس آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا، ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایم ایف آئی کی خوشنودی کے لیئے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا گیاہے، اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کو قبرستان پہنچے ہوئے دیکھ رہاہوں ، ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پلان نہیں ہے، حکومت منتخب نمائندوں کی بجائے بیوروکریٹس کے حوالے ملک کر کے لمبی تان کر سو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ ڈالر کامہنگا ہونے سے امیروں کو ہی نہیں بلکہ غریبوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچ رہا ہے ، اگر گزشتہ حکومتیں کرپٹ تھیں تو موجودہ حکومت بھی عوام کا خون پینے میں کسی سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ افسوس وزیراعظم نے ملکی وسائل سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایابلکہ انہوں نے ریڈی میڈ حکومت چلانے میں زیادہ دلچسپی ہے یہ واحد حکومت ہے جس نے تاجر برادری کے گھروں میں بھی چولھے بجھاد یے ہیں تاجر برادری ڈالر کا بائیکاٹ کرنے کے لیئے تیار ہے عوام بھی ساتھ دے، انہوں نے کہاکہ روپیہ ہماری پہچان ہے اور ہماری کرنسی ہے اس کی روزانہ کی بنیادوں پر ویلیو میں کمی سے عالمی مارکیٹوں میں ہمارا کاروبار اور وقار دونوں بری طرح متاثر ہورہے ہیں ، موجودہ حکومت کو اپنے ملک کے وقار اور قومی عزت نفس کا کوئی احساس نہیں ہے، روپے کی عز ت مطلب ہماری عزت ہے ، کراچی تاجر الائنس حکومت پاکستان سے روپے کی عزت کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے کچھ لوگ اپنے فائدے کی خاطر ہمارے روپے کو گرانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اگر حکومت نے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی نہ کی تو ڈالر کی اڑان میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا