بانسبیڑیا کالی تلہ علاقے میں بی جے پی کارکن کے گھر پر حملہ الزام ترنمول کارگزار صدر پر ، گھنٹوں راستے کی ناکہ بندی کی -
ہگلی27/مئی (محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا 21نمبر وارڈ کے تحت کالی تلہ علاقے میں گزشتہ رات بی جے پی یوتھ کے نائب صدر یوراج پال کے گھر پر حملہ ہوا ۔ اس کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی گئی ۔ اسکا الزام سیدھے طور سے ترنمول ٹاؤن کے کارگزار صدر دیب راج پال پر لگایا گیا ہے ۔ اس معاملے میں بی جے پی یوتھ کے نائب صدر یوراج نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 6مئی کو الیکشن کے دن بوتھ میں بیٹھنے کو لیکر باتا باتی ہوئی ۔ دیب راج پال یہاں سوائے ترنمول کو چھوڑ کسی کو بھی نہ پنچایت الیکشن میں امیدوار کھڑا ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو ووٹ دینے دیتا ہے ۔ اس دن مجھے دھمکی دیا تھا جان سے مارنے کی میں اسکے خلاف اسی دن موگرا تھانے میں شکایت درج کرایا تھا پولیس بولی دیکھتا ہوں ۔ مگر کل رات اچانک اسکے غنڈے میرے گھر پر حملہ کردیئے ۔ مجھ پر بھی دو راؤنڈ گولیاں چلائی میں بال بال بچ گیا ۔ آج اسی کی گرفتاری کے مطالبات کرتے ہوئے ہم راستے کی ناکہ بندی کئے ۔ اس دوران ہگلی ضلع بی جے پی کے صدر سبیر ناگ نے کہا کہ ہم آدھے گھنٹہ راستہ روکے موگرا تھانے کی پولیس یقین دلائی ہےکہ ہم انصاف کرینگے ۔ مگر ہمارا مطالبہ ہےکہ اگر 48گھنٹوں میں دیب راج پال گرفتار نہیں ہوا تو ضلعی سطح پر مظاہرہ کرینگے ۔ اس پورے معاملے سے متعلق جب دیب راج پال سے پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ یہ سب فالتو کی باتیں ہیں ۔ میں تو یہاں تھا بھی نہیں لیکن مجھے پتہ چلا کہ رات کو میرے ہوٹل کے سامنے ہاتھوں میں بندوق لئے یوراج مجھے تلاش کررہا تھا ۔ میرے لڑکوں سے پوچھ رہا تھا کہ تیرا باپ کہاں ہے اور اسکے بعد اس نے 6راؤنڈ گولی ہوٹل پر داغ کرگیا ہے ۔ دیب راج نے مزید الزام لگایا کہ اسکا ماما سی پی ایم لیڈر کنہائی مجمدار ہےاور یہ لوگ اسی زمانے سے لوگوں پر ظلم کرتے آرہے ہیں ۔ اب یوراج بی جے پی پارٹی میں شامل ہوکر غنڈہ گردی کررہا ہے ۔ پولیس اگر اس کو 48 گھنٹے میں گرفتار نہیں کرے گی تو میں راستے پر اترونگا ۔ اسکے پاس دو سو لوگ ہیں تو میرے پاس بیس ہزار لوگ ہیں ۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے شکایتیں درج کی گئیں ہیں معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔
Comments
Post a Comment