بی جے پی کو بدنام کرنے کے لئے اسکا جھنڈا لگاکر ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا تھا ، موقعے پر پہونچ کر بی جے پی والوں نے جھنڈا کھلوایا ۔


ہگلی28/مئی (محمد شبیب عالم ) کہتے ہیں کہ گاؤں بسا نہیں لٹیرے آگئے ۔۔۔۔ آج بانسبیڑیا میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا ۔ کلیانی ایشور گپتا سیتو پر غیر قانونی طریقے سے ٹول ٹیکس وصول کیا جارہا تھا وہ بھی بی جے پی کا جھنڈا لگا کر ۔ اس حرکت کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے ناراضگی ظاہر کی کہ ابھی دو دن ہی ہوئے ہیں یہاں بی جے پی کی امیدوار لاکٹ چٹرجی کامیاب ہوئی ہے اور آج جھنڈا لگاکر ٹول ٹیکس بھی وصول کرنے لگے جبکہ یہاں ٹول ٹیکس وصول کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے اسکے بعد بھی یہ حرکت ۔۔۔۔ ؟ اسکی شکایت بانسبیڑیا میونیسپلٹی بیس نمبر وارڈ بی جے پی کے کونسلر دیپانکر بسواس (منٹو ) سے کیا ۔ یہ اطلاع ملتے ہی پہلے تو اس نے حیرانی ظاہر کیا ۔ پھر اپنے حامیوں کو لیکر پنچم تلہ ایشور گپتا سیتو ٹول ٹیکس بوتھ پر پہونچا اور دیکھا کہ ٹول ٹیکس کے دونوں جانب بی جے پی کے جھنڈے لہرا رہے ہیں ۔ ان لوگوں نے ٹیکس وصول کرنے والوں سے پوچھا کہ آخر غیرقانونی ٹیکس وہ بھی ہمارا پارٹی کا جھنڈا لگاکر وصول کررہے ہو آخر کیوں ۔ اس ان لوگوں نے کوئی درست جواب نہیں دیا اور کہا کہ ہم جھنڈا نہیں لگائے ہیں ۔ اس جواب کے بعد بی جے پخ والوں نے تمام جھنڈے کھول لئے اور ٹیکس وصول کرنے والوں سے کہا کہ تم لوگ غیرقانونی طریقے سے ٹیکس وصول کرتے ہو یہ ٹھیک نہیں ہے ساتھ ہی ہم بی جے پی والوں کا جھنڈا لگاکر ہمیں بدنام کرنا چاہتے ہو یہ اچھی بات نہیں ہے ہم اسکی شکایت پولیس و ضلع انتظامیہ سے کرینگے ۔ یہ بات سن کر ٹیکس وصول کرنے والے بغیر کوئی جواب دیئے ہنسنے لگے ۔
Comments
Post a Comment