چنسورہ میں ترنمول کا پارٹی آفس بی جے پی دخل کرنے کی کوشش ، پولیس تماشائی ترنمول تھانے میں بیٹھ کر پولیس کے خلاف کیا مظاہرہ

 ہگلی 30/مئی (محمد شبیب عالم ) بی جے پی سیٹ لوک سبھا سیٹ دخل کرنے کے بعد اب ترنمول پارٹی آفس دخل کرنے پر اتارو ہوگئی ہے 
۔ آج ہگلی اسٹیشن کے قریب کھادینا موڑ پر ترنمول پارٹی دفتر کو زور زبردستی دخل کرنے کی کوشش کی اور قریب ہی پولیس تماشائی کھڑی رہی ۔ یہ الزام چنسورہ کے ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے لگایا اور بی جے پی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چنسورہ تھانے میں داخل ہوکر اپنے تما رکن و حامیوں کے ساتھ پولیس کے خلاف بھی ہائے ہائے کا نعرہ لگایا ۔   دوسرے جانب بی جے پی یوا مورچہ کے صدر سریش ساؤ نے ترنمول پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نولڈانگہ علاقے میں ایک بینک کے فلیٹ کو ترنمول والے قبضہ کر لئے تھے ۔ آج دن کو گیارہ بجے سبیر ناگ کے رہنمائی میں اس فلیٹ کو ترنمول سے آزاد کرواکر بینک انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ۔  لیکن کچھ ہی گھنٹوں بعد چنسرو کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کی رہنمائی میں دوبارہ ترنمول والوں نے دخل کرلیا ۔  یہ دیکھکر بی جے پی بوکھلا گئی اور دوپہر تین بجے او بی سی مورچہ بی جے پی کی رہنمائی میں دو سو کارکن وہاں پہونچ گئے اور فلیٹ کو دوبارہ ترنمول کے قبضے سے چھین لیا اور بینک انتظامیہ کے حوالے کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔  اس کے بعد ترنمول والے بی جے پی اور پولیس پر بھڑک گئے اور تھانے پہونچ کر اندر داخل ہوکر دھرنے پر بیٹھ گئے اور پولیس کے خلاف بھی نعرے بازی کئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same