’’جنمت 2019‘‘


کولکاتا‘21/مئی، 2019:
آل انڈیا ریڈیو کولکاتا کی ریجنل نیوز یونٹ کے ذریعہ 23 مئی، 2019 کو لوک سبھا الیکشن کی کاؤنٹنگ کے دن خصوصی پروگرام نشر کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام بعنوان ’’جنمت 2019‘‘ کے تحت ووٹ گنتی کے دن صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پرائمری چینل گیتانجلی اور ایف ایم رینبو پر جاری رہیں گے۔ ووٹ گنتی کے پروگرام کے علاوہ اضافی خبروں اور انتخاب سے متعلق مباحثوں پر پروگرام بھی نثر کئے جائیں گے۔ اس دن آکاش وانی کولکاتا کے اسٹوڈیو میں سیاسی پارٹیوں کے ماہرین ، تجزیہ نگار اور نمائندے موجود رہیں گے اور نتائج سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ سلی گوڑی ، مرشدآباد اور شانتی نکیتن کے آل انڈیا ریڈیو کے اسٹیشنوں سے انہی پروگراموں کو نشر کیا جائے گا۔ ان پروگراموں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ جن میں فیس بک پیکج ، آکاش وانی سنگباد کولکاتا، یو ٹیوب چینل اور آر این یو کولکاتا سوشل میڈیا شامل ہیں۔
"JANAMAT 2019" 

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार