ہگلی لوک سبھا سیٹ ریاستی وزیر زراعت مملکت کے سہہ پر دیب راج پال نے ڈو بویا ہے ، باغی ترنمول کارکنان اسکے خلاف قتل و لوٹ کھسوٹ کی شکایت تھانے میں کیا -
ہگلی29/مئی (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا میونسپلٹی اور پنچایت موگرا بلاک کے علاقے میں ایک بار پھر سے ترنمول اور ترنمول باغیوں کے درمیان کی لڑائی آپسی رسا کشی آخر کار سامنے آہی گئی ۔ اس بار معاملہ ریاستی شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم تک پہنچ گئی اور آج موگرا تھانے میں ہزاروں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے زبانی شکایت بھی دیب راج کے خلاف درج کی گئی ۔ اس دوران مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تین داس گپتا پر بھی الزام لگایا گیا کہ انہیں کے اشارے پر دیب راج پال علاقے میں غنڈہ گردی کرتا ہے اور دونوں ملکر ہگلی لوک سبھا سیٹ سے ترنمول کا شکست سے دوچار کئے ہیں ۔ حالانکہ اس معاملے میں جب تپن داس گپتا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کوئی شکایت کی اطلاع مجھے نہیں ملی ہے ۔ دوسری جانب جب دیب راج سے رابطہ کیاگیا تو انکا موبائل فون دن بھر بند رہا ۔ ہم تفصیلات بیان کریں تو آج دن کو گیارہ بجے کے قریب چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر ، بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے سابق صدر اور بانسبیڑیا میونسپلٹی کے کونسلر ایم آئی سی امیت گھوش اور دیگر کونسر کی رہنمائی میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موگرا تھانے پہونچے وہاں پہونچ کر دیب راج پال کے خلاف نعرے بازی بھی کئے ۔ اسکے بعد موگرا تھانے کے او سی امیت کمار مترا سے گھنٹوں ملاقات کے بعد باہر نکل کر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر دیبوبرتا بسواس نے بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے کارگزار صدر دیب راج پال پر سخت الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر زراعت مملکت و مقامی ایم ایل اے تپن داس گپتا کے سہہ پر دیب راج پال جو کئی سارے قتل کا مجرم ہے اور اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے سیکڑوں غریب مظلوموں کو لوٹا ہے ۔ ان پر ظلم زبر کرکے انکی زمین زیور مکان لوٹا ہے ۔ آج اسی کے خلاف میں ہم موگرا تھانے میں او سی سے زبانی شکایت کئے ہیں ۔ میرے ساتھ راجہ چٹرجی ، امیت گھوش ، سلپی چٹرجی ، بسواجیت داس ، رنجیت سرکار اور بلوندر کور کے علاوہ متاثرہ بھی یہاں آئے ہیں ۔ دیب راج کے خلاف غیرقانونی دھندا لوٹ کھسوٹ غیرقانونی طور پر تالاب بھرنے زمین گھر دخل لوگوں سے روپئے اینٹھنے کے کل دس سے بارہ شکایت درج کرائے گئے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہےکہ پولیس اسے جتنی جلدی ہو گرفتار کرے اور لوگوں سے لوٹے ہوئے روپئے زمین زیور واپس کرے ۔ اس نے اور الزام لگایا کہ دیب راج پال کئی عورتوں کے سر پر بندوق رکھکر انکا رقم وصول کیاہے ورنہ انکے شوہر کو جان سے مار دیگا ۔ دیبوبرتا بسواس سے پوچھا گیا کہ وہ تو آپ ہی کے پارٹی کا رکن ہے اور اتنے دنوں بعد شکایت آخر کیوں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ سی پی ایم سے نکل کر ہمارے پارٹی میں شامل ہوگیا اور ہمارے ایم ایل اے اپنا اصل شاگرد بنالئے اور انہی کے اندرونی ساٹھ گانٹھ کی وجہ سے وہ پورا علاقہ دخل کرلیا ہےاور ہم سب کو پارٹی کے کسی بھی عہدے سے در بدر کردیا گیا ہے ۔ عام لوگوں کی تو دور کی بات ہم لوگ خوگ کے مارے اسکے خلاف شکایت نہیں کرپاتے تھے ۔ گزشتہ دنوں ضلعی عہدے کی تبدیلی ہونے کے بعد ہم سب خوف سے باہر نکلے ہیں اور آج انکے خلاف شکایت درج کئے ہیں ۔ یہ دونوں ایک سازش کے تحت ترنمول کو بدنام کرکے ضلع سے ترنمول کا وجود ختم کردینا چاہتے ہیں اور اس کا زندہ سبوت یہ ہے کہ یہاں سے ترنمول امیدوار کو بوری طرح سے شکست جھیلنی پڑی ہے ۔ دیب راج پال کا چاچا جوہر پال سی پی ایم کا بڑا لیڈر تھا ابھی اسکا چچازاد بھائی یوراج پال بی جے پی یوتھ کا ٹاؤن صدر ہے ۔ دیب راج پال کے خلاف بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے سابق صدر راجا چٹرجی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئی بھی چھوٹا یا بڑا کاروبار کرتاہے اس کو سب سے پہلے دیب راج کے پاس غنڈہ ٹیکس دینا پڑتا ہے ۔ دیب راج پال کو ہمت حوصلہ دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ یہاں کا مقامی ایم ایل اے تپن داس گپتا ہے ۔ انکی آڑ میں یہ سب غیر قانونی کام کرتا ہے ۔ آج ترنمول کے پرانے لوگوں کی قدر نہیں ہے میں اور میرے ساتھ دیبوبرتا بسواس امیت گھوش پارٹی میں رہ کر بھی نہیں کے برابر ہیں ۔ ہمارے ہمیں عہدوں سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ اس بارے میں راجا چٹرجی سے سوال کیا گیا کہ اس بات کی شکایت کبھی اعلیٰ عہدے کے لیڈران سے کئے تھے ؟ اس پر اس نے کہا کہ ہاں گزشتہ کل امیت گھوش ہمارے شہری ترقیاتی وزیر فرحاد حکیم سے کیا اور تمام باتیں بتائی ۔ اس کے جواب میں فرحاد حکیم نے کہا کہ آئندہ ایک دو دن بعد سے یہاں جتنے بھی تالاب غیرقانونی طور پر بھرے گئے ہیں انہیں کھودے جائیں گے اور جہاں مکان تعمیر ہوچکا ہیں اسے توڑ کر گرائے جائیں گے اور نقصان کی بھرپائی دیب راج پال کرینگے ۔ اس دوران ایک متاثرہ خاتون جو تریبنی کالی تلہ کے علاقے کے رہنے والی ہیں جنکا نام شوما داس ہے انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ دیب راج پال دس کٹھہ زمین زبردستی اپنے نام پر لکھوا لیاہے ۔ چالیس بھری سونا کے ساتھ ساڑھے بائیس لاکھ روپیہ بھی زور زبردستی لے لیا ہے ۔ ہم ڈرکے مارے اسکے خلاف شکایت نہیں کرتے تھے ۔ ادھر ایک سوال کے جواب میں دیبو برتا بسواس ، راجا چٹرجی اور امیت گھوش ایک زبان ہوکرتپن داس گپتا پر الزام لگایا کہ اس ہگلی لوک سبھا سیٹ کو ڈوبانے میں تپن داس گپتا اور انکا شاگرد دیب راج پال کا ہاتھ ہے ۔ امیت گھوش نے اور کہا کہ دیب راج پال وزیر کی لال بتی والی گاڑی لیکر گھومتا تھا اور لوگوں کو بتاتا تھا کہ میں زراعتی مملکت وزارت کے دفتر کا ایم او ایس ہوں ۔ اس معاملے میں جب ریاستی وزیر مملکت زراعت سے فون پر بات کرکے شکایت سے متعلق بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کسی بھی شکایت کی کوئی بھی خبر مجھے نہیں ملی ہے ۔ وہیں بانسبیڑیا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے کارگزار صدر دیب راج پال سے فون پر بات کرنے کی کوشش کی گئی مگر لگاتار انکا فون بند ملا ۔ اس پورے معاملے میں موگرا تھانے کے او سی امیت مترا سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ میرے یہاں کوئی بھی کسی کے بھی خلاف تحریری شکایت نہیں ہوئی ہے ہاں زبانی طور پر کچھ لوگ شکایت کئے ہیں ۔ پولیس معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کررہی ہے ۔ آج اس شکایت کی خبر بانسبیڑیا کے مختلف علاقوں میں گونجتی رہی ۔ اس دوران کچھ ترنمول حامیوں نے کہا کہ جو لوگ شکایت کرنے گئے تھے اصل میں یہ لوگ خود پالا بدل چکےہیں اور موجودہ ترنمول قیادت کو بدنام کررہے ہیں ۔
Comments
Post a Comment