ضمنی انتخابات نتائج: کانگریس سے جیت کرباغی ہوئے الپیش ٹھاکرکوراس نہیں آئی بی جے پی، شکست کا سامنا
احمدآباد: گجرات میں 6 سیٹوں پرہوئے ضمنی انتخابات کے بھی آج جمعرات کو نتائج آرہے ہیں۔ ابتدائی رجحانات سے کانگریس اوربی جے پی کے درمیان ٹکرچلتی رہی۔ دونوں پارٹیاں 3-3 سیٹوں پرآگے چلتی رہیں۔ بناس کانٹھا ضلع کی تھراد سیٹ، مہسانا کی کھیرالو سیٹ، ارولی بیئد سیٹ، احمد آباد کی امواڈی سیٹ اورمہیساگرضلع کی لناواڑا سیٹ کے لئے ابھی بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں کانگریس چھوڑکربی جے پی میں شامل ہوئے الپیش ٹھاکرکانگریس امیدواررگھو دیسائی سے ہارگئے ہیں۔ سال 2017 میں ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑے الپیش ٹھاکرنے کچھ ماہ قبل ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے پارٹی چھوڑدی تھی۔ رادھن پورسے الپیش ٹھاکر4 راؤنڈ تک پیچھے چلتے رہے۔ وہیں کانگریس امیدواررگھو دیسائی نے اپنی سبقت بنائے رکھی۔ اس سیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ الپیش ٹھاکرکو رگھودیسائی نے شکست دے دی ہے۔ وہیں بائڈ میں الپیش کے ساتھی دھول سنگھ جھالا 10 راؤنڈ کے آخرمیں کانگریس امیدوارسے 7000 ووٹوں سے پیچھے چل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امرائی واڈی سیٹ پرکانگریس کے دھرمیندرپٹیل آگے ہیں۔ تھراد، کھیرالو، لونا واڑا میں بی جے آگے چل رہی ہے۔
اس سے قبل کانگریس سے ناراض ہوکراوبی سی لیڈرالپیش ٹھاکرنے جمعرات کو بی جے پی کادامن تھاما تھا۔ اس وقت الپیش ٹھاکرنے 'بھارت ماتا کی جے'، وندےماترم' کا نعرہ لگاتے ہوئے الپیش ٹھاکرنے بی جے پی کی رکنیگ حاصل کی تھی۔ ٹھاکراپنے سینکڑوں حامیوں کےساتھ بی جے پی دفترپہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے کانگریس پربھی حملہ بولا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی کے قومی صدرکا عہدہ گزشتہ دو ماہ سے خالی پڑا ہے، لیکن پارٹی سنبھالنے والا کوئی نہیں۔ الپیش کے ساتھ سابق رکن اسمبلی دھل سنگھ جھالا بھی بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، وہ بھی آج پیچھے چل رہے ہیں۔ ان دونوں لیڈروں کو بی جے پی کے ریاستی صدر جیتوبھائی واگھانی نے بی جے پی کاجھنڈا پہنا کرپارٹی میں شامل کیا تھا۔
Comments
Post a Comment