عوامی رابطہ بڑھانے کے لئے چندن نگر پولیس کمشنر کے جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ " پولیس کمشنر کپ " ۔

 ہگلی15/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چندن نگر میں جب سے ہمایوں کبیر پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھالے ہیں تب سے جرم کرائم پر روک لگی ہوئی ہے ۔ انہوں نے لگاتار کئی ایسے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کئے ہیں جگہ برسوں سے دھڑلے کے ساتھ غیر قانونی اڈہ کاروبار چل رہا تھا ۔ انہوں نے آتے ہی کئی مشہور شرپسندوں قاتلوں کو حوالات میں ڈالا ۔ آج یہی وجہ ہے کہ زمین و پروموٹر مافیاؤں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔   لیکن کمشنر ہمایوں کبیر ایک طرف جہاں شرپسندوں کےلئے دردِ سر بنے ہوئے ہیں ۔ وہیں انہوں نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کیا ہے کہ وہ عوام دوست بھی ہیں ۔ وہ ہر جگہ ہر تقریب میں ایک بات ضرور کہتے ہیں کہ پولیس بھی عام انسانوں کے طرح ہی ہیں انہیں اپنا دوست سمجھیں ۔ اسکے لئے انہوں نے اپنے طور پر عوام سے جڑنے ان سے رابطہ بڑھانے کے لئے بھی پہل شروع کرچکے ہیں ۔ سب سے پہلے انہوں نے ان بزرگوں سے رابطہ بڑھانا شروع کیا جنکے گھر والے انہیں یا تو بےگھر کردیئے ہیں یا انکی دیکھ بھال نگرانی کرنا چھوڑ چکےہیں ۔ ایسے لوگوں سے رابطہ بڑھاکر انکے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کررہے ہیں انکی روز مررہ کی ضروریات مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں انکے ساتھ انکی پوری پولیس ٹیم بھی لگی ہوئی ہے ۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک تقریب میں کہا کہ ابھی تک ڈھائی سو کی تعداد میں بزرگوں سے رابطہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور مزید انکی بہتر سہولیات کےلئے apps تیار کیا جارہا ہے ۔ جسکی مدد سے زیادہ سے زیادہ بزرگوں تک بآسانی پہونچ پائیں گے اور مسائل حل کرپائیں گے ۔  آج اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا ہے جسکا نام رکھا گیا ہے " پولیس کمشنر کپ "  اس ٹورنامنٹ کا افتتاح انفارمیشن اینڈ کلچر دفتر کے وزیر اندر نیل سین کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا ، پولیس کمشنر ہمایوں کبیر ، چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار ، ہگلی میونسپلٹی کے چئیرمین گوری کانتو مکھرجی کے علاوہ کافی تعداد میں پولیس افسران شامل ہوئے ۔ اس دوران ہمایوں کبیر نے بتایا کہ یہ ایک روزہ فٹبال ٹورنامنٹ ہے ۔ جو ضلع کے مختلف میدانوں میں کھیلا جائے گا ۔ آج کون نگر اولمپک کلب بمقابلہ رشڑا ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ یہ مقابلہ آئندہ 17نومبر تک جاری رہے گا ۔ جس میں کل 16ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔  آج چنسورہ میدان میں یہ کھیل ہوا ہے اور تمام کھیل شری رامپور اور چنسورہ کے میدان میں کھیلا جائے گا ۔  اس دوران ہمایوں کبیر نے اور کہا کہ فٹبال کے بعد کرکٹ میچ بھی کھیلا جائے گا ۔ ساتھ ہی ہیلتھ کیمپ ایمبولینس کی سہولتیں بھی غریبوں کے لئے فراہم کی جائے گی گلی گلی محلوں میں جاکر ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا