کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام



کولکاتا‘30/اکتوبر، 2019:
کولکاتا میں 5 سے 8 نومبر، 2019 کے دوران 5واں انڈیا انٹرنیشنل سائنس فیسٹول کا اہتمام کیا جائے گا۔ آئی آئی ایس ایف ایک ایسا فیسٹول ہے جو ملک اور بیرون ملک کے سائنسدانوں، ٹکنوکریٹس، طلبا، انوویٹرس، کرافٹس مین اور کسانوں کے ذریعہ کی گئی ملک کی ترقیات کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتا ہے۔ مذکورہ خیال محکمہ برائے سائنٹیفک و انڈسٹریل ریسرچ(ڈی ایس آئی آر) کے سکریٹری و سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل پروفیسر شیکھر سی مانڈے نے پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سائنس سماج نے ہمیشہ سائنسی اور معاشی طور پر نئی نئی حصولیابیوں کو نمایاں کیا ہے جو ترقیات کی ضمانت ہے۔ تاہم آئی آئی ایس ایف برسوں سے ایک منفرد پلیٹ فارم ثابت ہوا ہے جو عوام سے سائنس اور تکنالوجی کو جوڑتا رہا ہے۔ 
سی ایس آئی آر - سی جی سی آر آئی کے ذریعہ منعقدہ تقریب میں کولکاتا کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 280 طلبا شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف سائنسی تجربات سے قربت حاصل کرنے کیلئے مختلف لیباریٹریوں کا دورہ بھی کیا۔
آئی آئی ایس ایف - 2019 سے منسلک رواں سال کا موضوع ’’رائزن انڈیا- تحقیق، تجدید اور سائنس بااختیار ملک‘‘ رکھا گیا ہے۔ آئی آئی ایس ایف- 2019میں ہندوستان اور بیرون مماملک سے تقریباً 12000  شرکاء کے حصہ لینے کی امید ہے۔
آئی آئی ایس ایف -2019 کی تقریبات کیلئے کولکاتا میں وشو بنگلہ کنوونشن سنٹر اور سائنس سٹی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر کے مرلی دھرن،  سی ایس آئی آر-سی جی سی آر آئی کے چیف سائنسداں ستیندو منڈل، نیشنل گورننگ کونسل ، وجنانا بھارتی کے ممبر ڈاکٹر جاجاتی ناٹک اور وگیان پرسارت کے ڈائرکٹر ڈاکٹر نکول پرشات اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔
Curtain raiser of IISF-2019 held at CSIR-CGCRI
5th India International Science Festival to be held in Kolkata from 5th to 8th November, 2019
..................

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا