اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے
ہگلی13 جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج دیکھتے ہی دیکھتے 6 سال کا وقت گزر گیا مگر باشندگان بانسبیڑیا کی خواہش آج بھی ادھوری کی ادھوری ہے ہے ۔ تقریباً چالیس سال پہلے یہاں کے لوگوں نے بانسبیڑیا اور تریوینی اسٹیشن کے درمیان ایک ریلوے اسٹیشن کا تعمیر کا خواہش کیا تھا ۔ ریاست مغربی بنگال میں حکومت بدلنے کےساتھ ہی لوگوں کی خواہش پوری ہوتی نظر آئی ترنمول سپریمو ممتا بنرجی اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان کردیں اور 2012 میں اسکا سیلانیاس ہوگیا ۔ اسکے بعد تقریباً سات سال لگ گئے اسٹیشن تعمیر ہونے میں ۔ اسکے بعد باری آئی یہاں لوکل ٹرینوں کو روکنے کی اسکے لئے پھر جدوجہد شروع ہوئی 2019میں پہلی لوکل ٹرین یہاں روکی گئی ۔ لیکن صرف ایک جوڑی ایک صبح ڈاؤن لائن پر اور دوسری صبح آپ لائن پر ۔ لوگوں میں خوشی دیکھی گئی اس امید کےساتھ کہ چلو اسٹیشن بھی بن گیا اور ٹرین بھی رکنے لگی ۔ بھلے ہی آج ایک ٹرین رک رہی ہے آئندہ سبھی لوکل ٹرینیں ٹھہریں گی ۔ مگر انتظار انتظار میں کئی سال گزر گئے پھر ایک دن پورے علاقے کے عوام ہندو ، مسلمان ، بنگ...

Comments
Post a Comment