دیوالی کی رات میماری کے قریب نیشنل ہائی وے پر دلدوز سڑک حادثہ چار پولیس والے کی موت ۔

   مشرقی بردوان 28/اکتوبر (محمد شبیب عالم ) ایک طرف جہاں پورا ملک روشنی کا تہوار دپوالی کا جشن منارہا تھاوہیں مشرقی بردوان کے میماری تھانے کے قریب پالسٹ نیشنل ہائی وے 2پر ایک دلدوز حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں چارپولس والوں کی موقعے واردات پر ہی موت ہوگئی ۔ 
اس معاملے میں پولیس اور مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق بروان کے جانب ایک کار پر سوار ہوکر بردوان کے کسی تھانے کے پولیس والے جارہے تھے کہ اچانک سامنے سے ریت سے بھری ایک ٹرک آئی اور دونوں کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ جسکی وجہ سے کار بوری طرح سے ٹوٹ کر چور ہوگیا ۔ جس میں ڈرائیور سمیت کل چار لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہوگئی ۔ 
ادھر حادثے کی اطلاع ملتے ہی میماری تھانے کی پولیس اور مقامی لوگ موقعے واردات پر پہونچ گئے اور کار میں پھنسے ہوئے لوگوں کو باہر نکالا ۔ دوسری جانب پولیس نے ٹرک کو بھی قبضے میں لے لیا مگر ٹرک ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس حادثے میں ہلاک لوگوں کی پہچان پولیس والے کی شکل میں کی ۔ جنکا نام بادل سرکار ۔ انوپ کمار بالا ۔ پربیر کمار ہاٹی اور بسواجیت ساموئی بتایا گیا ۔ ان میں سے تین لوگ مشرقی بردوان کے علاقے کے ہی رہنے والے تھے اور ایک چوبیس پرگنہ کے بارکپور کے علاقے کا رہنے والا تھا ۔  اس معاملے میں پربیر کمار ہاٹی کے بھائی سنت ہاٹی نے بتایا کہ کل وہ ڈیوٹی پر تھے کہ نہیں ٹھیک نہیں سے مجھے نہیں پتہ ۔ تھانے سے مجھے اس حادثے کی اطلاع ملی ہے تو میں یہاں پہونچا ہوں ۔  ادھر اس حادثے کی خبر ملی تو یہاں کے ایڈیشنل ایس پی پریہ برت بخشی بھی پہونچ گئے حالات کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آج بھیج دیا گیا ۔ فلحال اس پورے معاملے کی تفتیش میں مقامی تھانے کی پولیس لگی ہوئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا