نڈا گڈھا میں گرے ہیں کوئی حملہ نہیں کیا ہے ۔ دو سوسیٹ پانے کا خواب دیکھنا چھوڑیں صرف ہگلی ضلع میں ایک سیٹ جیت کر دیکھائیں : ابھیشیک بنرجی
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی10/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں جیسے جیسے انتخاب کے دن قریب آتے جارہے ہیں ۔ سیاسی پارہ پڑھتے ہی جارہا ہے ۔ حالانکہ ابھی نہ دن کا انتخاب ہواہے نہ ہی تاریخ مگر سیاسی میدان میں ہلچل بہت تیز ہوگئی ہے ۔ مرکزی کرسی پر قبضہ جمائے بی جے پی مغربی بنگال کی کرسی پانے کے لئے ابھی سے ہی پوری طاقت جھونک دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسکے تمام بڑے لیڈران دہلی اور دوسری ریاستوں کو چھوڑ کر مغربی بنگال کے گلی محلوں میں اپنی حکمت عملی اپناتے دیکھائی دے رہے ہیں ۔ گزشتہ دو دنوں سے بی جے پی آل انڈیا صدر جے پی نڈا کولکاتا میں گھوم رہے ہیں اور وہ کل ممتابنرجی کے علاقے میں گھوم رہے تھے تو وہیں آج ابھیشیک بنرجی کے علاقے میں گشت لگانے پہونچے تھے ۔ مگر بتایا جارہا ہےکہ انکی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہےاور اسکا الزام ترنمول پر لگایا جارہا ہے ۔
وہیں آج ابھیشیک بنرجی اپنے کارکنان و حامیوں کے ساتھ آرم باغ کے گڑھ باڑی میدان میں جلسہ کررہے تھے ۔ اس جلسہ کو لیکر گزشتہ ایک ہفتوں سے ہگلی ضلع ترنمول میں خوشی کی لہر تھی ۔ آج صبح سے ہی بالاگڑھ سے لیکر بانسبیڑیا ، چنسورہ ، موگرا ، چندن نگر ، بھدریشور ، چاپدانی ، سیرامپور ، رشڑا ، کون نگر اور اترپاڑہ کے ترنمول لیڈران کارکنان گاڑیوں میں سوار ہوکر جوش و جنون کے ساتھ اس جلسہ میں پہونچے ۔ گڑھ باڑی میدان میں لوگوں کا سیلاب امڑ پڑا تھا ۔ اس جلسہ میں ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر دلیپ یادو ، سیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے علاوہ تمام ضلعی رہنماء شرکت کئے ۔ سبھی رہنماؤں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ترقیاتی کاموں کو گنوایا اور دوارے سرکار مہم کے متعلق اہم باتیں بتاتے ہوئے کہا کہ کوئی محروم نہ رہ جائے اپنا نام اندراج ضرور کروائیں ۔
سیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی اپنی مختصر کی تقریر کے دوران اپنے جار حانہ تیور میں بی جے پی اور دلیپ گھوش پر جمکر برسے ۔ یہاں ہزاروں کی تعداد میں آئے لوگ ابھیشیک بنرجی کی باتیں سننے کے انتظار میں لوگ تھے ۔ ابھیشیک بنرجی مائک سنبھالتے ہی بی جے پی کے مرکزی رہنماء جی پی نڈا پر سخت لفظوں میں وار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائمنڈ ہاربر میں جاکر نڈا گڈھا میں گر گئے ہیں ۔ اسکے بعد انہوں نے نڈا اور وجئے ورگیہ کو باہری کہا ۔ ساتھ ہی دلیپ گھوش کی حرکت کو غنڈہ بتایا اور کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ آنے کے بعد دلیپ گھوش اور انکے لوگوں کی ذہنی توازن بگڑنے والی ہے ۔ اسی لئے میں کہوں گاکہ دلیپ بابو " سواستھ ساتھی " کارڈ بنوا کر رکھلیں بہت کام آئے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ انتخاب جتنا نزدیک آرہا ہے ۔ بی جے پی مغربی بنگال کی پر امن فضاء کو آلودہ کرنے کی کوشش میں لگ گئی ہے ۔ اس دوران ابھیشیک نے محاذی جماعت کے متعلق کہا کہ ایک وقت تھا آرم باغ سی پی آئی ایم کا قلعہ ہوا کرتا تھا ۔ مگر انکا زمانہ ضبط ہوچکا ہےاور وہی ہرمد بی جے پی کو بڑھاوا دے رہے ہیں ۔ اپنی تقریر کے دوران ابھیشیک بنرجی نریندر مودی ، امیت شاہ کو بھی نہیں چھوڑا اور جمکر انہیں لتاڑا ۔ انہوں نے اور کہا کہ بی جے پی " دوارے سرکار " مہم کی نقل کرکے آر نوئے انیائے مہم شروع کی ہے ۔ اصل میں انہیں خود تو کچھ کرنے آتا نہیں دوسروں کی نقل کرتے ہیں اور الٹے ممتابنرجی سے حساب مانگ رہے ہیں کہ مغربی بنگال کے عوام کو صحت سے متعلق کسطرح کی کتنی سہولتیں دی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی جی پی نڈا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ مغربی بنگال کی دو سو سیٹیں حاصل کرنے کا خواب دن کے اجالے میں دیکھ رہے ہیں ۔ دو سو سیٹوں پر کامیابی کی تو دور کی بات صرف اس ہگلی ضلع کی ایک سیٹ ہی جیت کر دیکھائیں ۔ وہ سن لیں 2021میں بھی ممتابنرجی کی ہی حکومت بننے جارہی ہے ۔ وقت رہتے بوریا بستر باندھ لیں ۔ جسطرح کتے بھونکتے ہوئے کاٹنے کو دوڑتے ہیں وہی حاک انکا بھی ہوجائے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ " دوارے سرکار " مہم دیکھ کر انکی حالت اور پتلی ہوتی جارہی ہےاور اسی لئے دلیپ گھوش چاہتے ہیں کہ دوارے سرکار مہم بند ہوجائے ۔ مگر وہ شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ممتابنرجی عوامی خدمت کا نام ہے آج راشن ، تعلیم اور صحت مغربی بنگال میں مکمل طور پر مفت دی جاتی ہے اور دوسرے کسی ریاستوں میں اسکی مثال دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ بی جے پی ذات ، دھرم ، مزہب اور نفرت پھیلانے کی سیاست کرتی ہے ۔ مگر ترنمول " بھات ، لباس اور روزگار " کو لیکر کرتی ہے اور عوام کی خدمت میں رہتی ہے ۔ ابھیشیک نے اور کہا کہ بی جے پی لیڈران ناٹک بند کریں لوگ آپکی حرکت کو سمجھ گئے ہیں دن کو کسی کے گھر جاکر پتے پر کھاتے ہیں اور رات پانچ ستارہ ہوٹلوں میں گزارتے ہیں ۔ ساتھ ہی انہوں نے دلیپ گھوش کے متعلق کہا کہ عوامی مسائل کو لیکر مرکزی حکومت کو خط کبھی نہیں لکھتے ہیں مگر نڈا کی گاڑی ٹریفک سگنل پر کیوں روکی گئی ۔ اسکے لئے مرکزی وزیر کو شکایت نامہ بھیج دیئے ۔

Comments
Post a Comment