جگدیپ دھنکر بنگال ترنمول حکومت کی شکایت کرنا چھوڑیں اور بولیں کہ انکی ریاست میں کتنی بدکاریاں ہوئی : کلیان بنرجی


 

ہگلی30/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مغربی بنگال میں دوسرے کئی ریاستوں کی طرح موسم سرد ہے ۔ مگر سیاسی پارہ چڑھا ہوا ہے ۔  حالانکہ اسمبلی انتخاب میں ابھی دیری ہے ۔ مگر ابھی سے ہی سیاسی ہلچل بہت تیز ہوگئی ہے اور آئے دن کہیں بی جے پی تو کہیں ترنمول کا جلسہ منعقد ہورہاہے اور دونوں جانب سے لفظی جنگ شروع ہوچکی ہے ۔  آج اسی طرح کا ایک اور نظارہ ہگلی ضلع کے رشڑا میں بیدھان چندر کالج کے سامنے گرلس اسکول میدان میں دیکھا گیا ۔ جہاں رشڑا ترنمول کانگریس کا جلسہ منعقد ہوا ۔ جس میں رشڑا میونسپل کے سابق چئیرمین وجے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ آرم باغ کی ایم پی اپروپا پوددار کے علاوہ تمام سابق کونسلر بھی تشریف فرما تھے ۔ اس جلسے کے خاص مقرر شیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی تھے ۔  جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے مقامی لیڈران ممتابنرجی کی ترقیاتی کاموں پر نمایاں طریقے سے روشنی ڈالا ۔ ایک طرف زاہد حسن خان اور وجے مشرا ترقیاتی کاموں کو گنوایا اور کہا کہ آئندہ انتخاب میں ترنمول دو سو سیٹوں سے کامیابی درج کرےگی اور بی جے پی کو ایک انچ بھی زمین نہیں دی جائے گی ۔  آخری مقرر کے طور پر مقرر خاص کلیان بنرجی کا لوگ شدت سے انتظار کررہے تھے انکی باتیں سننے کےلئے اور وہ جیسے ہی آئے ایک دم سے الگ سا ماحول بنادیا ۔ وہ ہمیشہ کی ہی طرح آج بھی پورے جوش میں دیکھائی دیئے اور کہنے لگے کہ بنگال میں رہنے والے پیدا ہونے والے سب بنگالی ہیں ۔ ہماری لڑائی کچھ ایسے باہری لوگوں سے ہےجو بنگال کی فضاء کو آلودہ کرنا چاہتے ہیں ۔ لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئے بنگال میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔  انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ کی ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی کی اگر تیسری دفعہ حکومت قائم ہوگی تو بنگال کے عوام کو عمر بھر مفت راشن دیا جائے گا ۔  کلیان بنرجی دلیپ گھوش کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاگل کا علاج ممکن ہے ۔ مگر پاگل سانڈ کا نہیں ۔ دلیپ گھوش جب تک پاگل  تھا اسکا علاج تھا مگر اب پاگل سانڈ ہوگیا ہے اسکا علاج نہیں ہے ۔  ساتھ ہی ادھر اس پاگل سانڈ کے گروہ میں کچھ میرجعفر بھی شامل ہوگئے ہیں ۔   انہوں نے اور کہا کہ آپ لوگ مداری کا کھیل دیکھیں ہونگے ۔ بنگال کا بی جے پی بھی مداری کے کھیل کی طرح ہوگیا ہے ۔ امیت شاہ رہ رہ کر بنگال آرہا ہے اور ڈمرو بجا رہا ہے یہ بنگال کے بی جے پی والے ادھر ادھر ناچ رہے ہیں ۔   کلیان یہیں نہیں رکے انہیں نے اور کہا کہ رام چندر کا ایک ہنومان تھا ۔ مگر نریندر مودی کے پاس صرف بندر ہی بندر ہیں ۔ مودی اور امیت شاہ بنڈل کا بنڈل نوٹ روپیہ انہیں دیکر نچا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ناچ بلبل ناچ روپیہ ملےگا ۔  انہوں نے اور کہا کہ نریندر مودی کس اسکول میں پڑھے ہیں کسی کو بھی اس اسکول کا نام معلوم نہیں ہے ۔ مگر ایک چیز وہ ضرور سیکھیں ہیں نکل کرنا جو کام ممتا بنرجی پہلے کر لیتی ہیں دوسرے دن وہ نکل کرکے دوسرا نام دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم یہ کیا ہم وہ کیا ۔  ساتھ ہی مودی " سنی بھگوان " ہیں جس کی جانب دیکھ لیتے ہیں وہ ختم ہوجاتا ہے ۔ ہندوستان کا صنعت کے بارے میں سوچا آج ختم ہوگیا ۔ زراعت کے بارے میں سوچا ختم ہوگیا ۔ آخر میں ٹرمپ کے بارے میں سوچا اسکا زمانہ ضبط ہوگیا ۔   آج مودی ٹرمپ کے محبت نے اس ملک میں کورونا پھیلا دیا ۔    کلیان بنرجی کا لہٰذا بہت سخت دیکھا انہوں نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کو بھی نہیں بخشا کہنے لگے کہ انہیں مغربی بنگال میں صرف برائی ہی دیکھائی دے رہا ہے ۔ یہاں عصمت دری ہورہی ہے تو وہاں قتل تو وہاں دنگا بس ریاستی حکومت میں انہیں عیب ہی دکھتا ہے ۔  کلیان بنرجی انہیں سفید ہاتھی کہہ کر پکارا اور کہا کہ جگدیپ دھنکر آج امیت شاہ کے گھر کا نوکر بن گیا ہے ۔ گزشتہ ایک برسوں میں سب سے زیادہ ریپ عصمت دری یوپی لکھنؤ میں ہوا ہے اور یہ سفید ہاتھی جو راجستھان سے آیا ہے اسے بنگال میں ریپ عصمت دری ہی دیکھائی دے رہا ہے ۔ یہ کہتے ہوئے کلیان بنرجی تیش میں آگئے اور بولا کہ ماں کا دودھ ییا ہے تو جگدیپ دھنکر اپنے ریاست کے بارے میں بتاؤ وہاں کتنا ریپ عصمت دری ہوتی ہے ۔ کتنے لوگ محفوظ ہیں کتنی ماں بہنیں محفوظ رہتی ہیں ۔  

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا