بانسبیڑیا گنجس ہائی اسکول میں " دوارے سرکار " ہزاروں کنبوں نے سواستھ ساتھی اسکیم میں نام اندراج کروایا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی5/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر ترنمول لیڈران کارکنان عوامی خدمت کے لئے کمر کس کر میدان میں اتر چکےہیں اور سواستھ ساتھ اسکیم سے لیکر مختلف اسکیموں کے فارم بھرے جارہے ہیں ۔ ممتابنرجی کا کہنا ہےکہ ریاست کسی بھی شخص کو کوئی بھی سرکاری اسکیم سے محروم نہیں رکھاجائے ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ یکم دسمبر سے " دوارے دوارے سرکار " مہم کے نام سے پورے مغربی بنگال میں ہر روز کسی نہ کسی علاقے میں یہ عوامی خدمات انجام دیئے جارہے ہیں ۔ آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت دس نمبر اور 19 نمبر وارڈ کے لوگوں کے لئے بانسبیڑیا گنجس ہائی اسکول میں یہ مہم چلائی گئی ۔ جہاں صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ مختلف اسکیموں کے فارم خانہ پوری کرکے نام اندراج کرواتے قطاروں میں نظر آئے ۔ اس موقعے پر مقامی ایم ایل اے و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا بھی یہاں لوگوں کے درمیان تشریف لائے اور اپنے طور پر کسطرح سے کام کیا جا رہا ہے ۔ اسکا جائزہ لیا ۔ انکے ساتھ بانسبیڑیا میونسپلٹی بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کی چیئرپرسن ارجیتاسیل ، 19 نمبر وارڈ کے ترنمول کارکن محمد شہید ، سابق کونسلر لال بابو پاسوان کے علاوہ دس نمبر وارڈ کے بھی کئی ترنمول کارکنان موقعے پر موجود تھے ۔ اس دوران لوگوں کا فارم بھرنے اور خانہ پوری کرنے کے کام میں علاقائی لڑکوں نے اہل کردار ادا کیا ۔ اس دوران تپن داس گپتا نے کئی لوگوں سے روبرو ہوتے ہوئے کہا کہ بلکل اطمینان سے فارم بھریں ۔ پاس پڑوسیوں کو بھی یہاں آکر فارم بھرنے کو کہیں ۔ ساتھ ہی ترنمول کارکنان سے کہا کہ کوئی بھی ان سرکاری اسکیموں سے محروم نہ رہ جائے اسکا خیال رکھنا ہے ۔ اسکے بعد تپن داس گپتا گوشوامی مالی پاڑہ پنچایت کے تحت مالی پاڑہ ہائی اسکول پہونچے وہاں بھی " دوارے سرکار " مہم میں حصہ لیا اور کام کا جائزہ لیا ۔
Comments
Post a Comment