بیچارام سرکار ابھی ملک کو گروی رکھاہے کچھ دنوں میں پورے ملک کو فروخت کردیگا : وجے ساگر مشرا
ہگلی5/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) مرکزی حکومت لگاتار عوام مخالف فیصلہ لینے کے ساتھ ساتھ عوام مخالف قانون اور بل پاس کر نے کے ساتھ لگاتار مہنگائی میں اضافہ کرکے ملک کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے ۔ ابھی کورونا وباء کی مار سے نجات بھی نہیں پائے تھے کہ رسوئی گیس کی قیمتوں میں پھر ایک دفعہ اضافہ کرکے ملک کے غریب عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ آج اسی کے خلاف میں رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کے جانب سے رشڑا رسوئی گیس دفتر کے سامنے رشڑا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چیئرپرسن وجے ساگر مشرا اور بورڈ کے ممبر و سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے رہنمائی میں گھنٹوں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں میونسپلٹی کے کئی سابق کونسلر کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کی ۔ اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے عوام مخالف کالا قانون ، کسان مخالف زراعتی بل اور آسمان چھوتی مہنگائی کے خلاف پرزور مزمت کیا ۔ ساتھ ہی مودی اور امیت شاہ کے خلاف جمکر نعرہ لگایا ۔ اس مظاہرہ کے دوران وجے ساگر مشرا نے کہا کہ کورونا کے مارجھیل رہے ملک کے عوام ابھی سنبھلے بھی نہیں تھے کہ رسوئی گیس کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ کردیا گیا ۔ وہیں ملک کے لاکھوں کسان بھائی آج اپنی حقوق کےلئے بال بچوں کے ساتھ اس سردی کے موسم میں راستوں پر زندگی کی لڑائی لڑنے پر مجبور ہیں اور یہ حالت مرکزی حکومت بنائی ہے ۔ کسان مخالف زراعتی بل لاکر ۔ اس سے قبل یہ حکومت ملک کے کئی تجارتی شعبوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپ کر ملک کو گروی رکھ دیا ہے ۔ ایک دن پورا ملک ہی بیچ ڈالے گا ۔ انہوں نے اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے اسے سبق سیکھانے کا ۔ وہ مغربی بنگال پر حکومت کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے ۔ دوستوں اسکے خواب کو خواب ہی رہنے دینا ہے ۔ اسکے بعد رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے ممتا بنرجی کی ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جسطرح سے ممتابنرجی ریاست میں ترقیاتی کام اور عوامی خدمات کو انجام دے رہی ہیں ۔ اسکی مثال دوسرے ریاستوں میں دیکھنے کو نہیں ملےگی ۔ وزیر اعلیٰ کی خدمت قابلِ ستائیس ہے ۔ اس داران زاہد حسن خان بھی بیچارام سرکار ( مودی ) کے خلاف زوردار انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ، ہوائی اڈا اور ایل آئی سی کے علاوہ کئی شعبوں کو غیرسرکاری ہاتھوں میں سونپ دیا ہے ۔ کسانوں کو چوراہے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ غریبوں کو مہنگائی کی بوجھ تلے دباکر ماردینا چاہتا ہے ۔ آج اسی کے خلاف میں یہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ ہمارا مطالبہ یہی ہےکہ رسوئی گیس کی قیمت جلد سے جلد کم کرنا ہوگا ۔ کسان مخالف بل کو واپس لینا ہوگا ورنہ ملک غیر سطح پرکسانوں کی اس لڑائی میں ہم بھی شامل ہونگے ۔ آج اس مظاہرہ کے دوران وجے ساگر مشرا گردن میں رسوئی گیس کا پلے کارڈ لٹکائے سامنے گیس سلنڈر رکھ کر جمکر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
Comments
Post a Comment