رشڑا میں " دوارے سرکار " مہم مقامی ترنمول رہنماؤں کے ساتھ اداکار سوہم بھی گھر گھر جاکر بیداری مہم چلایا
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی9/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) ریاست میں اسمبلی انتخاب آئندہ سال ہونے جارہا ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی ابھی سے ہی فضاء خراب کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ جب کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی انتخاب کا پرواہ کئے بغیر پہلے لوگوں کی خدمت کرنے میں جٹی ہوئی ہیں ۔ یہ باتیں آج رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین و بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن وجے ساگر مشرا نے کہا ۔ انہوں نے اور کہا کہ آج ممتا بنرجی جس طریقے سے لوگوں کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں ۔ اسکی مثال کہیں دیکھنے کو نہیں ملتی ۔ آج شام کو رشڑا میونسپلٹی کے ایک نمبر وارڈ ویلنگٹن جوٹ مل لائن میں " دوارے سرکار " مہم کے متعلق علاقائی لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے رشڑا ٹاؤن ترنمول کانگریس کی پوری ٹیم کو لیکر نکلے تھے ۔ اس بیداری مہم میں بنگلہ فلم کے معروف اداکار سوہم چکرورتی ، ہگلی ضلع یوتھ ترنمول کے صدر شانتنو مکھرجی مہمان خاص کے طور پر شامل ہوئے تھے ۔ انکے علاوہ شاہد خان ( اپو ) مایا گپتا ، منوج گوسوامی ، سوبھوجیت سرکار اور درجنوں ترنمول کارکنان و حامی شرکت کئے اور لوگوں کے گھر گھر جاکر ممتابنرجی کی وہ تمام اسکیمیں جو دوارے سرکار کا کیمپ لگاکر فارم بھرے جارہے ہیں ۔ انکے متعلق لوگوں کو تفصیلات بتاتے اور جہاں جہاں کیمپ لگائے جارہے ہیں وہاں جاکر اپنا اور اپنے پریوار کا نام اندراج کرنے کو کہا ۔ اس دوران اداکار سوہم نے کہا کہ لوگوں کے گھروں تک پہونچنے کا ہمارا ایک ہی مقصد ہےکہ کوئی بھی ان سہولیات سے محروم نہ رہ جائے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اسطرح کی عوامی خدمت کسی بھی دوسری ریاست کی سرکاریں نہیں کی ہیں اور نہ ہی کرپائیں گی ۔ اس لئے کہ وہ صرف سیاست کرنا جانتے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے لوگوں کی خدمت کرنا سیکھیں تب بنگال کے عوام پر حکومت کرنے کا خواب دیکھیں ۔ آخر میں ایک بار پھر سے وجے ساگر مشرا نے ہاتھ جوڑے علاقائی لوگوں سے گزارش کیا کہ آپ میں سے کوئی نہ چھوٹ جائے اسکا خیال رکھیں اور نام اندراج ضرور کروائیں ۔
Comments
Post a Comment