چنسورہ پولیس لائن میں چندن نگر کمشنریٹ کے جانب سے چوتھا سالہ اسپورٹس منعقد کیا گیا


 

ہگلی12/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع چندن نگر کمشنریٹ کے جانب سے چنسورہ پولیس لائن میدان میں چوتھا سالانہ اسپورٹس اینڈ ایتھلیٹک میٹ 2020 منعقد کیا گیا ۔ جس کا افتتاح ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا کے ہاتھوں ہوا ۔  یہاں دن بھر مختلف قسم کے کھیل کود میں پولیس عملے اور انکے گھروالے حصہ لئے ۔ اس دوران ماسک پہننے کا زور " گوایج یو لائک " گیم کے تحت دیا گیا ۔ ساتھ ہی عورتوں کا کیا مرتبہ درجہ ہونا چاہئے اس کے بارے میں بھی بنگال کا تھیم پیش کیا گیا کہ  " ساڑی میں ہی ناری " ساتھ ہی کم عمری میں بچیوں کی شادی کروانے والوں کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی جرم ہے ۔ اس سے ہمیں بچنا چاہئے ۔    اس دوران چندن نگر کے کمشنر ہمایوں کبیر نے صحافیوں کو بتایا کہ پورے مغربی بنگال میں یہ پہلا کمشنریٹ کا علاقہ ہے ۔ جہاں کووڈ 19 کے بعد یہ اسپورٹس منعقد کیا گیا ۔ ہرسال دو روزہ اسپورٹس کیا جاتا تھا ۔ مگر ابھی کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے کچھ کھیل کو کم کرکے ایک روز میں ہی یہ سالانہ اسپورٹس ختم کیا جا رہا ہے ۔   انہوں نے اور کہا کہ کھیل تو ایک بہانہ ہے ۔ آج اس وجہ سے اس تقریب میں شامل پولیس عملے اور انکے گھر والوں کے چہروں پر کتنی خوشی دیکھی جارہی ہے ۔ گزشتہ دس ماہ سے کورونا وباء کو لیکر ہرکوئی کافی پریشانی میں زندگی گزر بسر کئے ہیں ۔ آج ان سب کی چہروں پر مسکان دیکھکر بےحد خوشی ہورہی ہے ۔   آئندہ سال اور بہتر ڈھنگ سے پانچواں اسپورٹس میٹ منعقد کی جائے گی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same