بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد کا تعمیری جلسہ جمعہ کو


 

ہگلی23/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا کی گنجس جامع مسجد قدیم ہونے کی وجہ سے مسجد کی حالت خستہ ہوچکی ہے ۔  اس وجہ سے علاقائی لوگ اور موجودہ مسجد انتظامیہ کمیٹی مسجد کی ازسرِ  نو تعمیر کے سلسلے میں ابتدائی کاروائی شروع کر چکےہیں ۔ اسی سلسلے میں آئندہ 25 / دسمبر بروز جمعہ دوپہر ڈھائی بجے ایک تعمیری جلسہ منعقد ہونا قرار پایا ہے ۔ جس میں مقامی علمائے کرام کے علاوہ بیرونی مقرر بھی تشریف فرما ہونگے ۔   لہٰذا آپ حضرات سے پرخلوص گزارش کی جاتی ہےکہ اس " تعمیرِ مسجد کے جلسہ " میں شرکت فرمائیں اور مسجد انتظامیہ / اراکینِ مسجد کی حوصلہ افزائی کریں  ۔  اس سلسلے میں گنجس جامع مسجد کے صدر محمد اشرف علی اور سیکریٹری اختر حسین کے اطلاع کے مطابق مسجد کی ازسرِ نو تعمیر کا کام انشاءاللہ آئندہ 31 / جنوری سے کی جاسکتی ہے ۔ ساتھ ہی ہرخاص و عام   سے گزارش کی جارہی ہےکہ اس نیک کام میں خود کو شریک کریں اور جسطرح سے بھی ممکن ہو تعاون کا  ہاتھ بڑھائیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same