بائیں بازو  کانگریس اتحاد کی اسکول انتظامیہ انتخاب  میں تمام سیٹوں پر ملی کامیابی


 

              ہگلی 28/دسمبر ( محمد شبیب عالم )  مغربی بنگال کی سیاست کیا اپنا رخ بدلنے والا ہے ؟   ابھی کہنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے ۔ مگر سی پی آئی ایم اور کانگریس پارٹی کی جوٹ ابھی سے ہی رنگ دیکھانے لگی ہے ۔     گزشتہ کل ہگلی ضلع کے ڈانکونی میں واقع سریرام کرشنا شیشو تیرتھ ہائی اسکول ( ہائر سیکنڈری ) میں انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب ہوا ۔  جس میں بایاں بازو اور کانگریس اتحاد پرگتی سیلا ابھیبھاوک سمیتی ( ترقی پسند والدین تنظیم ) کے امیدواروں نے کل 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ۔   اس انتخابی مقابلے میں ترنمول کانگریس  کے علاوہ بی جے پی بھی اپنے امیدوار اتارے تھے ۔ مگر انہیں گارجین قبول نہیں کئے اور انہیں سخت شکست جھیلنی پڑی ۔   بایاں بازو کانگریس اتحاد کے امیدواروں کو دوسو سے زائد ووٹ ملے ۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اوسطاً 70 فیصد ووٹ ملا  ۔         اس کامیابی کی خوشی میں سابق ریاستی وزیر تعلیم سدرشن رائے چودھری نے ان تمام کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیا ۔  وہیں اس کامیابی پر ضلع کانگریس اور سی پی آئی ایم میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا ۔  کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نام ارون داس ، ناظم العلوم نسکر ، پمپارانا ، بسواجیت مکھرجی ، راجو گھوش اور سنجے ادھیکاری ہیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same