سبھیندو کے بعد ڈانکونی میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین ترنمول کے خلاف ضلع میں ترنمول کی حالت خستہ ہو سکتی ہے ؟
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی16/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) اسمبلی انتخاب سے قبل نہ جانے ریاستی حکومت پر لگ گئی ہے کس کی نظر ؟ یوں تو کئی ہفتوں مہینوں سے ممتابنرجی کے سب سے بھروسے مند اور چہیتے ایم ایل اے سبھیندو ادھیکاری کا باغیانہ تیور کو لیکر مغربی بنگال کی سیاست میں شور و غل سنی جارہی تھی ۔ لیکن آج شام کو اچانک انکے ایم ایل اے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پورے سیاسی گلیاروں میں ہلچل سی مچ گئی ہے اور اب ہر کسی کی نگاہ ممتا بنرجی اور انکی پارٹی پر ٹکی ہوئی ہے ۔ ہر کوئی آئندہ اسمبلی انتخاب کو لیکر حیرانی ظاہر کرنے میں لگے ہیں کہ آخر کار بنگال کی سیاست کس کروٹ بدلے گی ۔ وہیں ابھی سبھیندو ادھیکاری کے استعفیٰ کی خبر آئی رہی تھی کہ ترنمول کے خلاف ایک اور رہنماء باغیانہ تیور دیکھا دیا ۔ یہ ہگلی ضلع ڈانکونی میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین دیباشش مکھرجی ہیں جو ترنمول کے خلاف آواز بلند کردیئے ہیں ۔ حالانکہ کہ ہگلی ضلع میں یہ پہلے ایسے رہنماء نہیں ہیں جو ترنمول کے خلاف بغاوت پر اترے ہیں ۔ ان سے قبل بھی سنگور کے ایم ایل اے روندرناتھ بھٹاچاریہ ، ہری پال کے ایم ایل اے بیچارام مننا بھی باغیانہ تیور دیکھا چکے ہیں اور اب ڈانکونی کے یہ سابق نائب چئیرمین ۔ آج یہ اپنی ہی پارٹی کی کارکردگی اور طریقہ کار پر انگلی اٹھاتے ہوئے کہا کہ جن طریقہ کار کے خلاف 34 سالہ بایاں محاذ کے خلاف لڑائیاں لڑی ۔ اب وہ اپنے طریقے کار کو بھولتی جارہی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ ترنمول یوتھ میں کام کرنے کے دوران سبھیندو ادھیکاری کے ساتھ انکے تعلقات بہتر بنے تھے ۔ وہ تعلقات آج بھی قائم ہے ۔ میں سبھیندو کے ساتھ آج بھی ہوں ۔ سبھیندو جس راستے پر چلیں گے ۔ دیباشش مکھرجی اور میرے حمایتی بھی انہیں کے راستے پر چلیں گے ۔ دیباشش نے اور کہا کہ ترنمول کو اپنے نیتاؤں اور کارکنان پر یقین نہیں رہ گیا ہے ۔ اسی وجہ سے کارپوریٹ پرسانت کیشور سے انتخابی مشورے کئے جارہے ہیں ۔ وہیں دوسرے زرائع سے خبریں موصول ہورہی ہیں کہ سبھیندو کے پارٹی چھوڑنے سے ہگلی ضلع ترنمول بکھر سکتی ہے ۔ کچھ لوگوں کی جانب سے یہ بھی خبریں مل رہی ہےکہ ضلع کے اور بھی کئی چھوٹے بڑے رہنماء سبھیندو کے پیچھے جا سکتے ہیں اور انکے چنے گئے راستے کو اپنا سکتے ہیں ۔ مگر وہیں یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ جو لوگ جانے والے ہیں وہ چلے جائیں گے ۔ اس سے کوئی خاص اثر ترنمول پر پڑنے والا نہیں ہے ۔
Comments
Post a Comment