ترنمول کے سب سے بھروسے مند رہنماء سبھیندو بی جے پی میں ہوئے شامل امیت شاہ نے پرچم تھمایا سبھیندو " نئی اننگ " کا کیا ذکر
نئی دہلی 19/دسمبر - مغربی بنگال میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سابق قومی صدر امت شاہ جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے کولکاتا کے اپنے دو روزہ دورے پر پہنچے۔ کولکاتا پہنچنے کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا میں گرو دیو ٹیگور ایشور چندر ودیا ساگر اور شیاما پرساد مکھرجی کی اس مقدس سرزمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وہیں امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ کرانتی کاری کھدی رام بوس پر مغربی بنگال کو جتنا فخر ہے، اتنا ہی فخر پورے ہندوستان کو ہے۔ امت شاہ نے علاقائیت کی تنگ سیاست کرنے والوں کی تنقید کی ۔مغربی بنگال کے مدنا پور میں بی جے پی کی ریلی شروع ہوگئی ہے۔ ریلی میں ترنمول کانگریس کے باغی لیڈر شوبھندو ادھیکاری، ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سنیل منڈل موجود ہیں۔ شوبھندو ادھیکاری مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی لیڈر امت شاہ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔ بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ساتھ مدنا پور کالج گراونڈ پہنچ ے ۔ترنمول کانگریس سے بغاوت کرنے والے لیڈر شوبھندو ادھیکار نے پارٹی قیادت پر حملہ کیا اور واضح طور پر ان کی ’نئی اننگ’ کا ذکر کیا۔ ادھیکاری نے لکھا- پارٹی (ٹی ایم سی) ایک دن میں نہین بن گئی اور نہ ہی ایک شخص کے تعاون سے بنی۔ یہ ایک بڑے پیمانے پر ایک مسلسل چلنے والے والی کوشش تھی، جس کے نتائج ہم نے 10 سال پہلے دیکھا۔ اس لئے یہ دردناک ہے۔ فی الحال پارٹی اسے اپنی ذاتی جاگیر کی طرح مان رہے ہیں، جن لوگوں کے دم پر پارٹی بنائی گئی تھیان ہیں اب درکنار اور بے عزت کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو زمینی حقیقت کی کوئی جانکاری نہیں ہے۔ بنگال بی جے پی کے سابق صدر راہل سنہا مدنا پور کالج گراونڈ مقام پر منچ سے کہا شوبھندو ادھیکاری سال 2014 میں بی جے پی میں شامل ہونے سے پہلے میرے ساتھ بات چیت کر رہے تھے ۔ لیکن تب نہیں ہو پایا ۔ اب ایسا ہوگا۔ یہ ٹی ایم سی کے تابوت میں آخری کیل ہوگا ۔
Comments
Post a Comment