آئندہ اسمبلی انتخاب بھی ممتا بنرجی جیتیں گی اور تیسری مرتبہ بھی وزیر اعلیٰ بنیں گی : ارجیتا سیل


 

ہگلی19/دسمبر ( محمد شبیب عالم ) لوگ چاہے جو کچھ بھی کہیں بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالے گیں ۔ لوگوں میں انکی مقبولیت آج دوگنی ہوگئی ہے ۔ 2011 میں جسطرح سے مغربی بنگال کے عوام دونوں ہاتھوں سے انہیں ووٹ دیکر ریاست کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بناکر تاریخ رقم کیا گیا ۔  ٹھیک اسی طرح سے آئندہ 2021 میں اور بھی زیادہ سیٹوں سے انہیں لوگ کامیاب بناکر ریاست کی باگ ڈور انکے ہاتھ میں سونپیں گے ۔       یہ باتیں آج بانسبیڑیا میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کی چئیر پرسن ارجیتا سیل نے بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت 19 نمبر وارڈ میں " دوارے سرکار " مہم کے دوران کہیں ۔  آج ارجیتا سیل اپنے کچھ مقامی ترنمول رہنماؤں اور سابق کونسلروں کے ساتھ اس علاقے کے لوگوں کے گھروں تک گئیں اور ممتابنرجی کی جانب سے کی گئی گزشتہ دس برسوں میں ترقیاتی کام کے متعلق لوگوں کو بتائی ۔ ساتھ ہی علاقے کے نوجوان ، بزرگ ، مرد عورتوں سے بھی روبرو باتیں کی اور گزارش کی کہ آپکے علاقے میں جہاں بھی کیمپ لگائے جارہے ہیں وہاں جائیں اور جو سہولیات مہیا کی جارہی ہے ۔ اسکے لئے اپنا نام اندراج کروائیں ۔  اس دوران اخباری نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بولی کہ لوگوں سے مل کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔ لیکر کے چہروں پر خوشی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ دوارے سرکار مہم سے لوگ خاصے متاثر ہوئے ہیں اور لوگوں کی یہی خوشی ظاہر کرتی ہےکہ ممتا بنرجی کو وزیر اعلیٰ کی کرسی سے کوئی نہیں ہٹا سکتا ہے ۔ وہ تیسری مرتبہ بھی وزیر اعلیٰ بننے جارہی ہیں ۔  حالانکہ موجودہ صورتحال کے متعلق پوچھنے پر انہوں نے بس اتنا ہی کچھ لوگ ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں ۔ مگر چاہے جو کچھ بھی وہ کہیں لوگوں کا پیار ممتا بنرجی کے ساتھ ہے اور یہی پیار و چاہتیں آئندہ اسمبلی انتخاب میں تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا