سبھیندو راجیو کے بعد روندرناتھ بھٹاچاریہ کے حمایت میں لگا پوسٹر ایم ایل اے نے کہا اس میں برائی کیا ہے ۔ 


 

                 ہگلی 28/ دسمبر ( محمد شبیب عالم )  ابھی کچھ ہی ہفتہ پہلے دیکھا گیا ہےکہ  مغربی بنگال کے مختلف ضلعوں میں سبھیندو ادھیکاری کی حمایت میں پوسٹر بینر لگایا گیا تھا اور یہ کہا جارہا تھا کہ " ہم سبھیندو حمایتی " نتیجہ آخر میں کیا نکلا سبھیندو ادھیکاری ترنمول کو الوداع کہہ گئے ۔  اس کے بعد راجیو بنرجی کی تصویر کے ساتھ انکے حمایتیوں نے بلکل اسی طرح کا پوسٹر بینر لگایا تھا ۔      اور اب سنگور کے ماسٹر موسائے ایم ایل اے روندرناتھ بھٹاچاریہ کی تصویر کے ساتھ انکے حمایتیوں نے سنگور کے کئی علاقوں میں پوسٹر ٹانگ دیئے ہیں ۔      سوموار کے روز سنگور کے کئی علاقوں میں " ہم روندرناتھ کے حمایتی " کا پوسٹر دیکھا گیا ۔    اس معاملے میں جب روندرناتھ بھٹاچاریہ سے پوچھا گیا تو وہ سخت لہجے میں ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بولے کہ اس میں برائی کیا ہے ۔ جو لوگ بھی پوسٹر لگائے ہیں وہ میرے چاہنے والے ہیں اسی لئے لگائے ہیں ۔ اسکا کوئی غلط مطلب کیوں نکال رہا ہے ۔ ترنمول کے خلاف تو پوسٹر نہیں ہے ۔ پارٹی کے خلاف یا ممتا بنرجی کے خلاف تو پوسٹر نہیں ہے اور یہ کس نے کہہ دیا کہ میں ترنمول پارٹی چھوڑ دیا ہوں یا چھوڑنے والا ہوں ؟  روندرناتھ اور بولے کہ جب میں پارٹی سے الگ ہونگا آپ لوگوں کو تو پہلے بتاؤنگا ۔    وہیں پوسٹر لگانے والے حمایتیوں سے پوچھاگیا تو ان لوگوں نے کہا کہ جسطرح سے ممتا بنرجی سچائی کی علامت  ہیں ۔ ٹھیک اسی طرح سنگور میں روندرناتھ بھٹاچاریہ سچائی کے علمبردار ہیں ۔    لیکن پارٹی میں کچھ دنوں سے انکی اہمیت کم ہوگئی ہے ۔ انہیں وہ اہمیت نہیں مل رہی ہے ۔ جو ملنی چاہئے تھی ۔  ضلع کمیٹی نئے سرے سے جب قائم کی جارہی تھی اس وقت بھی انہیں الگ رکھا گیا ۔    ان لوگوں نے اور کہا کہ ہم ترنمول اعلٰی کمان سے گزارش کریں گےکہ روندرناتھ جیسے شخصیت کو پارٹی میں مناسب مقام و اہميت دیا جائے ۔      واضح ہوکہ گوبندو دھارا کو سنگور بلاک کا صدر بنائے جانے کے اعلان سے روندرناتھ ناراض ہوگئے تھے اور انکی ناراضگی اس قدر عوامی پریس کانفرینس بلاکر سب کے سامنے کھلے عام ترنمول پارٹی کے خلاف ناراضگی ظاہر کردیئے تھے اور اس دن انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی میں صاف امیج والے لوگوں کی اہمیت نہیں دی جارہی ہے ۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو وہ پارٹی بدلنے کے متعلق بھی سوچ سکتے ہیں ۔  ادھر آج سنگور میں روندرناتھ بھٹاچاریہ کا اس قسم کا پوسٹر دیکھکر ضلع ترنمول میں ہلچل سی مچی ہوئی ہے ۔ ساتھ ہی عام لوگوں میں قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہے ۔  وہیں دوسری جانب ایک زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سنگور کے ایک بی جے پی رہنماء کا کہنا ہےکہ ترنمول ناٹک کر رہی ہے اور رہی بات رابندرناتھ بھٹاچاریہ کی تو کیا وہ خود کو سبھیندو ادھیکاری سمجھ رہے ہیں ؟  سنگور کے عوام ترنمول سے منھ موڑ چکے ہیں روندرناتھ ہوں یا بیچارام انکے لئے بی جے پی میں کوئی جگہ نہیں بچی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا