شہید دیوس میں شامل ہونے کی سزا موت الزام بی جے پی پر 6گرفتار ۔
ہگلی23/جولائی (محمد شبیب عالم ) کہیں ماب لنچنگ کہیں ہجومی تشدد تو کہیں سیاسی تشدد آج کل یہ بلکل عام بات ہوتی جارہی ہے
۔ ہردن کہیں نہ کہیں اسطرح کی کربناک خبر سننے کو مل رہی ہے ۔ جس کو لیکر عام لوگوں میں بےچینی پائی جارہی ہے ۔ مغربی بنگال میں اسطرح کے واردات پہلے شاید ہی کبھی دیکھنے سننے کو ملتا تھا ۔ سوموار کی رات ہگلی ضلع آرم باغ محکمہ کے گوگھاٹ مکندا علاقے میں سیاسی جھڑپ ہجومی تشدد کے انداز میں پیش آئی ۔ جس میں مقامی ترنمول رہنا لال چند باگ کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر حلاک کردیا گیا ۔ الزام بی جے پی پر لگی ہے ۔ ترنمول والوں کا الزام ہےکہ 21جولائی کو ممتا بنرجی کی شہید دیوس ریلی میں شامل ہونے کی سزا دی گئی ہے ۔ مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ہر روز کی طرح اس دن بھی رات کے وقت کام سے واپس آرہے تھے لال چند باگ ۔ لیکن اس رات اچانک انکے گھر کے قریب ہی دس بارہ لوگ انہیں گھیر لیا ۔ ابھی لال چند کچھ بولتا سمجھتا تب تک لاٹھی بانس لوہے کی سلاخ سے بےدھڑک حملہ کردیا اور جب وہ زمین پر بے ہوش گرپڑا تب یہ لوگ فرار ہوگئے ۔ مقامی لوگ لال چند کو زخمی حالت میں آرم باغ محکمہ اسپتال میں داخل کرایا ۔ مگر ڈاکٹروں نے اسے مردہ کرار دیا ۔ ادھر اس معاملے کو لیکر پولیس اپنی کاروائی کے دوران کل 6لوگوں کو گرفتار کی ۔ اس معاملے کو لیکر ترنمول والوں کا الزام ہےکہ بی جے پی کے گنڈے لال چند کو حلاک کئے ہیں ۔ وہ لوگ لال چند کو شہید دیوس میں جانے سے منا کئے تھے ۔ حلانکہ بی جے پی اس الزام کو بے بنیاد بتاتے ہوئے ترنمول کی گروہی جھڑپ بتایا ہے ۔
Comments
Post a Comment