پچیس سال پرانا کھادینا موڑ آٹو اسٹینڈ بند ، پولیس انتظامیہ کے خلاف آٹو ڈرائیورس

 ہگلی27/جولائی (محمد شبیب عالم ) گزشتہ 25 برسوں سے قائم چنسورہ 
کھادینا موڑ سے بھدریشور کے درمیان چلنے والی آٹو کا اسٹینڈ بند کردیا گیا ۔ گزشتہ رات چندن نگر کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کے جانب سے یہ اسٹینڈ بند کرنے کا حکم سنایا گیا ہے ۔  آٹو ڈرائیوروں کا الزام ہےکہ یہ جگہ کچھ پی ڈبلیو ڈی کا تھا اور کچھ مقامی لوگ کاتھا ۔ لیکن اب یہ پوری جگہ کی ٹین سے گھیرا بندی کردی جارہی ہے ۔ ان لوگوں نے الزام لگایا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی پرموٹرنگ کی سازش میں یہ اسٹینڈ یہاں سے اٹھا دیا جارہا ہے ۔  گزشتہ کل جب پولیس انتظامیہ آٹو اسٹینڈ بند کرنے کا نوٹس دیا ۔ ہم لوگ خاصے پریشان ہوگئے ۔ آج اسی کے خلاف میں آندولن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور تختی لکھکر سیکڑوں کی تعداد میں احتجاجی مظاہرے میں شامل ہوئے چنسورہ - بھدریشور آٹو ڈرائیور ۔ یہاں آج آٹو آمدورفت بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو بھی خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس بات کو لیکر مسافروں میں بھی ناراضگی پائی گئی ۔ لوگوں نے کہا کہ پرموٹنگ مافیہ کے چلتے آئے دن کچھ نہ کچھ گڑبڑی دیکھنے سننے کو مل رہی ہے ۔ اگر وقت رہتے اس جانب توجہ نہیں دی گئی تو آنے والے دنوں میں لوگوں کا چلنا دشوار ہوجائے گا ۔
 آٹو ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ آخر ہم غریبوں کو کیوں اجاڑنے میں لگی ہے ضلع انتظامیہ ہم دن پر دھوپ گرمی برسات میں محنت مشقت کرکے دو وقت کی روٹی کا خگاڑ کرکے پیٹ پالتے ہیں اور اپنے ماں باپ بچوں کا پیٹ پالتے ہیں اور ہمارے اوپر ہی قانونی شکنجہ  آخر کیوں ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same